کورونا سے فوت صحافیوں کے لواحقین کو 2 لاکھ کی امداد پریس اکیڈیمی کے صدر نشین اے نارائنا


حیدرآباد۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو نے کورونا سے فوت ہونے والے صحافیوں کے افراد خاندان کو فی کس 2 لاکھ روپئے امداد کو منظوری دی ہے ۔ اس کے علاوہ کورونا سے متاثر ہونے والے صحافیوں کیلئے بھی امداد فراہم کی جائے گی ۔ تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹس اور دیگر صحافتی تنظیموں کی اپیل پر حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے ۔ کورونا کی دوسری لہر کے دوران گذشتہ 10 دن میں 15 صحافی اپنی زندگی گنوا بیٹھے ہیں۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے تلنگانہ میڈیا اکیڈیمی نے ان کے لواحقین کی معاشی مدد کا فیصلہ کیا ہے ۔ دو لاکھ روپئے کی امداد حاصل کرنے کیلئے متوفی صحافیوں کے افراد خاندان کو 10 مئی تک درخواست داخل کرنی ہوگی ۔ درخواست کے ساتھ افراد خاندان کو ضلع میڈیکل و ہیلت آفیسر کا کورونا سے فوت ہونے کا سرٹیفیکٹ ‘ اکریڈیٹیشن کارڈ ‘ کورونا پازیٹیو رپورٹ اور مقامی ڈی پی آر او کی منظوری داخل کرنی ہوگی ۔ علاوہ ازیں ریاستی حکومت سے یہ بھی اپیل کی گئی ہے کہ صحافیوں کو بھی فرنٹ لائین وارئیرس قرار دیا جائے اور صرف صحافیوں کیلئے کورونا ٹسٹنگ اور ٹیکہ اندازی کے مراکز قائم کئے جائیں اور دواخانوں میں خصوصی علاج کیا جائے ۔ اس کے علاوہ حالیہ دنوں میں کورونا سے متاثر ہونے والے 200 صحافیوں کو بھی فوری معاشی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔ اکیڈیمی کے صدر نشین اے نارائنا نے ایک بیان میں یہ بات بتائی۔ADVERTISEMENT

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں