ورنگل ، کھمم کارپوریشن کے علاوہ مزید 5 میونسپلٹیز کے انتخابات پر چیف منسٹر کے سی آر کی نظر

حیدرآباد : چیف منسٹر کے سی آر نے ورنگل و کھمم میونسپل کارپوریشن پر توجہ مرکوز کی ہے ۔ فارم ہاؤز میں ہوم کورنٹائن میں رہنے والے چیف منسٹر متحدہ ورنگل اور کھمم وزراء ارکان اسمبلی اور دوسرے قائدین سے فون پر رابطہ پیدا کرکے انتخابی مہم کے تعلق سے معلومات حاصل کررہے ہیں ، جن ڈیویژنس پر پارٹی کا موقف کمزور ہے وہاں مہم میں تیزی پیدا کرنے قائدین کو ہدایت دے رہے ہیں ۔ ذرائع سے پتہ چلا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات تک ریاست میں کوئی بڑے انتخابات نہیں ہیں ۔ یہ دو کارپوریشن کے انتخابات آئندہ اسمبلی انتخابات میں ٹی آر ایس کیلئے معاون و مددگار ثابت ہوں گے ۔ اس لئے چیف منسٹر آرام کے دوران انتخابی مہم میں مصروف قائدین سے فون پر بات کررہے ہیں اور انہیں مشورے دے رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ 30 اپریل کو ورنگل ، کھمم کارپوریشن کے علاوہ مزید 5 میونسپلٹیز کے انتخابات ہورہے ہیں جس کے 3مئی کو نتائج برآمد ہوں گے ۔ ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے ان انتخابات میں انتخابی مہم روڈ شوز کا اہتمام کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس کیلئے شیڈول بھی تقریباً تیار ہوگیا تھا تاہم اس دوران کے ٹی آر کو کورونا سے متاثر ہوگئے جس کی وجہ سے ان کی انتخابی مہم ملتوی ہوگئی ہے ۔ اس سے چند دن قبل چیف منسٹر کے سی آر کورونا سے متاثر ہوگئے ۔ فی الحال دونوں ہوم کورنٹائن میں ہیں ۔ دونوں کی جانب سے ایک طرف کورونا کا علاج کروایا جارہا ہے دوسری طرف دونوں میونسپل کارپوریشن ار میونسپلٹیز کے انتخابی مہم پر نظر رکھے ہوئے اور مسلسل پارٹی قائدین سے فون پر رابطہ بنائے ہوئے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں