تلنگا نہ میں کورونا کی صورتحال سنگین ۔ مکمل لاک ڈاون نافذ کرنے کا ریاست کو اختیار ۔ مرکزی منسٹر آف اسٹیٹ داخلہ
حیدرآباد : مرکزی مملکتی وزیر داخلہ جی کشن ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ میں کورونا کی سنگین صورتحال ہے ۔ کیسیس اور اموات میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ۔ ایسے میں تلنگانہ حکومت مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے معاملے میں مکمل آزاد ہے ، اس کو اپنی طرف سے فیصلہ کرنے کا مکمل اختیار ہے ۔ جی کشن ریڈی نے ورنگل میونسپل انتخابات کیلئے پارٹی کا منشور جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں کورونا کیسیس اور اموات میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے مگر حکومت حقائق کو چھپا رہی ہے اور کم تعداد کو سرکاری بلیٹن کے ذریعہ پیش کررہی ہے ۔ انہوں نے حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ حقیقی رپورٹ کو منظر عام پر لائے اور کیسیس اور اموات کی تعداد کو گھٹاکر پیش کرنا انسانی زندگیوں سے کھلواڑ کرنے کے مترادف ہے ۔ مرکزی مملکتی وزیر داخلہ نے کہا کہ بڑی جدوجہد اور قربانیاں دے کر علحدہ تلنگانہ ریاست حاصل کیا گیا ہے مگر گذشتہ سال چیف منسٹر کا خاندان ریاست کو یرغمال بنالیا ہے ۔ ایک ہی خاندان کے ہر فرد کو روزگار فراہم کیا گیا مگر تلنگانہ تحریک میں زندگیاں قربان کرنے والے نوجوانوں اور طلبہ کو یکسر نظر انداز کردیا گیا ہے ۔ 7 سال کے دوران تلنگانہ کی کوئی ترقی نہیں ہوئی مگر چیف منسٹر کا خاندان مالا مال ہوگیا ۔ ورنگل کارپوریشن کو ٹی آر ایس حکومت نے پوری طرح نظرانداز کردیا ہے ۔ ورنگل سیلاب کے متاثرین کی کوئی مالی امداد فراہم نہیں کی گئی ۔ ٹکسٹائل پارک کا صرف سنگ بنیاد ڈال کر چھوڑ دیا گیا ہے ۔ ورنگل کے عوام کارپوریشن کے انتخابات میں بی جے پی کو کامیاب بناتے ہیں تو ورنگل کی تیز رفتار ترقی کرنے کا عوام سے وعدہ کیا اور کہا کہ تلنگانہ کی ہر ترقی اور فلاحی اسکیم میں مرکز کی حصہ داری ہے ۔ ریاست کی ترقی کیلئے مرکزی حکومت بھاری فنڈز روانہ کررہی ہے مگر تلنگانہ حکومت ان فنڈز کا بیجا استعمال کررہی ہے ۔ لہذا ٹی آر ایس کو ووٹ دے کر دوبارہ دھوکہ نہ کھانے کا عوام کو مشورہ دیا اور بی جے پی کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی عوام سے اپیل کی ۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج