ملک کی مختلف ریاستوں میں واقع حج ہاؤس کو عارضی “کورونا کیئر سنٹر” کے طور پر ریاستی حکومتوں کو استعمال کرنے کے لئے دیئے جانے کا فیصلہ کیا گيا ہے۔مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی کی ہدایت پر ریاستی حج کمیٹیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی متعلقہ ریاستوں میں واقع حج ہاؤس کو عارضی “کورونا کیئر سنٹر ” کے طور پر استعمال کرنے دیں اور کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں لوگوں کی صحت و سلامتی کے لئے ریاستی حکومتوں / انتظامیہ کا بھرپور تعاون کریں۔جن ریاستی حج کمیٹی کی عمارتوں کو ریاستی حکومتوں کے استعمال کے لئے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں گجرات (احمد آباد)، کرناٹک (بنگلور)، کیرل (کالٹک)، دہلی (ترکمان گیٹ)، تلنگانہ (حیدرآباد)، مغربی بنگال (کولکاتہ)، مدھیہ پردیش (بھوپال)، اتر پردیش (لکھنؤ)، اتر پردیش (غازی آباد)، مہاراشٹر (ناگپور)، جموں وکشمیر (سری نگر)، تمل ناڈو (چنئی)، راجستھان (جے پور)، بہار (پٹنہ)، جھارکھنڈ (رانچی)، تریپورہ (اگرتلہ) شامل ہیں۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج