وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ کورونا بحران کے اس دور میں ہر ایک شخص ٹیکے کی اہمیت سمجھ رہا ہے۔ انہوں نے سبھی لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ویکسین کے بارے میں کسی بھی طرح کی افواہ سے بہکاوے میں نہ آئیں۔ آکاشوانی پر ’من کی بات‘ پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ 45 سال سے زیادہ عمر کے لوگ مفت ویکسین سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں‘ جو مرکزی سرکار نے سبھی ریاستوں کی سرکاروں کو بھیجے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پہلی مئی سے ملک میں 18 سال سے زیادہ عمر کے سبھی افراد ٹیکہ لگوا سکیں گے۔جناب مودی نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ٹیکہ لگوائیں‘ احتیاط برتیں اور محفوظ رہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں دوائی بھی‘ کڑائی بھی کے منتر کو نہیں بھولنا چاہئے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ لوگ جلد ہی اس بحران سے باہر نکل سکیں گے۔ جناب مودی نے کہا کہ بھارت سرکار ریاستوں کی سرکاروں کی کوششوں کو آگے لے جانے میں بھرپور انداز سے معاونت کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ریاستوں کی سرکاریں بھی اپنی ذمہ داری نبھانے کیلئے بھرپور کوشش کر رہی ہیں۔ جناب مودی نے کہا کہ اس بحران پر عبور حاصل کرنے کی خاطر انہوں نے مختلف شعبوں سے وابستہ ماہرین کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی ہے۔جناب مودی نے بتایا کہ دوا سازی کی صنعت‘ ویکسین تیار کرنے والی کمپنیوں‘ آکسیجن کی تیاری سے وابستہ اداروں اور طبی شعبے کے ماہرین نے سرکار کے سامنے اپنی اپنی اہم تجویزیں پیش کی ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ کووڈ-اُنیس کے خلاف اس لڑائی میں کامیاب ہونے کی خاطر اس بار ہمیں ماہرین اور سائنسی برادری کے لوگوں کی صلاح کو ترجیح دینی ہوگی۔ جناب مودی نے من کی بات کے آج کے نشریہ میں کووڈ-انیس عالمی وبا پر ہی پوری توجہ مرکوز کی۔ وزیراعظم نے کورونا جانبازوں کے ساتھ گفتگو بھی کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ میڈیکل شعبے کے ہمارے اہلکار صف اول میں کام کرنے والے لوگ 24 گھنٹے ساتوں دن اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سماج کے دوسرے لوگ بھی اس بار پیچھے نہیں ہیں۔جناب مودی نے کہا کہ ملک ایک بار پھر کورونا کے خلاف جنگ میں متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل بھرے حالات میں ملک کے مختلف حصوں میں مختلف تنظیمیں آگے آرہی ہیں اور دوسروں کی مدد کےلئے جو کچھ کر سکتی ہیں، کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔جناب مودی نے کہا کہ نرسنگ اسٹاف کے ہزاروں بھائی بہن بے مثال خدمات پیش کررہے ہیں اور یہ ہر کسی کےلئے رغبت کی بات ہے۔ انہوں نے اُن سے اپیل کی کہ وہ مریضوں پر خصوصی توجہ کے ساتھ ساتھ اپنے اہل خانہ کا بھی خیال رکھیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ اس بار گاﺅں میں بھی نئی بےداری دیکھی جارہی ہے اور لوگ کووڈ کے اصولوں کی سختی سے پابندی کرکے اپنے گاﺅں کو کرونا سے بچا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی جانبازی ہمیں طاقت اور اعتماد فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو کچھ بھی کیا جارہا ہے وہ سماج کے تئیں اہم خدمت ہے اور وہ سماج کے نظریہ کو مستحکم کررہے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ آج کے من کی بات کرونا وبا سے متعلق ہے جو کہ اس بیماری کو ہرانے کےلئے سب سے بڑی ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرونا سے لڑنے کےلئے مثبت رویہ ضروری ہے اور عوام کو اسے برقرار رکھنا ہوا۔
اداکار اللو ارجن سے 4 گھنٹے تک پولیس کی پوچھ گچھے، سوالات کی بو چھار
آج بھارت رتن اٹل واجپئی کا 100 ویں یوم پیدائش: وزیر اعظم مودی قومی پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے
داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر ای ڈی کے گھیرے میں
داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکرکے ای ڈی کے گھیرے میں
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور