نئی دہلی، 25/ اپریل ۔ مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور، مختار عباس نقوی نے آج یہاں کہا کہ جو لوگ پہلے “دیسی کورونا ویکسین کے اثر پر خوف” پیدا کر رہے تھے، وہی اب ” ویکسین کی قیمت پر شبہات“ پیدا کر رہے ہیں لوک سبھا اسپیکر اوم برلا جی، اعزاز ی مذہبی رہنماؤں اور سماجی شعبے میں کام کرنے والے اہم لوگوں کی موجودگی میں آج ورچوئل کانفرنس کے ذریعہ مہاویر جینتی کے موقع پر منعقدہ “سروا ، دھرم سمیلن” سے خطاب کرتے ہوئے مسٹرنقوی نے کہا کہ سبھی کو بحران کے حل کا حصہ بننا چاہئے، خوف اور شکوک و شبہات کا قصّہ نہیں گڑھنا چاہئے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ کور ونا کے خلاف جنگ میں، “خوف ” نہیں بلکہ “تحفظ، احتیاط، ادویات اور مراقبہ” ہی ہمیں اس بحران سے نکالے گا۔ ”شمشان ۔ قبرستان کے ہارر شو“ سے باہر نکل کر سماج میں اعتماد اور یقین قائم کرنے کے عزم کے ساتھ سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
مسٹر نقوی نے کہا کہ مرکزی حکومت150 روپئے فی خوراک کی قیمت پر دونوں دیسی ویکسین خرید رہی ہے اور اسے ریاستوں کو مکمل طور پر مفت فراہم کر ر ہی ہے۔ یکم مئی سے، ملک بھر میں ویکسینیشن مہم کے تیسرے مرحلے کے تحت 18سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد کو ٹیکا لگایا جائے گا۔ مسٹر نقوی نے کہا کہ ابھی تک ملک بھر میں 3 کروڑ83 لاکھ سے زیادہ افراد کو کورونا کا ٹیکہ لگایا جا چکا ہے۔ آج ملک بھر میں 73ہزار600 ویکسی نیشن مراکز چل رہے ہیں جہاں روزانہ لاکھوں افراد کو ٹیکہ لگایا جا رہاہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ملک اور دنیا بحران اور آزمائش کے دور سے گذ ر رہے ہیں۔ اس افتاد کو آفت بننے سے روکنے میں بھگوان مہاویر کے پیغامات اور درس اہم ہیں۔
مسٹر نقوی نے کہا کہ بھگوان مہاویر کا “پنچ شیل ” کا نظریہ – عدم تشدد، سچائی، اپری گرہ ، آچو ریہ اور برہم چریہ – دنیا کے بحران کا حل بن سکتا ہے۔ “جیؤ اور جینے دو”، یہ جملہ نہیں۔ فکر نہیں بلکہ انسانی زندگی کو معنی خیز بنانے کا جُز ہے۔
مسٹر نقوی نے کہا کہ جب جنوری۔ فروری ۰۲۰۲ میں کورونا بحران شروع ہوا تھا۔ اس وقت سے ایک سال کے اندر، وزیر اعظم نریندر مودی جی کی حکومت نے سہولت۔ وسائل کے معا ملے میں کورونا کے خلاف جنگ میں مضبوطی سے کام کیا ہے۔ جہاں جنوری۔ فروری 2020میں ملک میں کورونا جیسی وبا سے لڑنے کے لئے سہولیات نہ ہونے کے برابر تھیں، وہیں اب کورونا وائرس کی جانچ کی لیب، روزانہ جانچ کی صلاحیت، کورونا ٹیسٹنگ کٹ، صرف کورونا کے لئے مختص اسپتال، این۔95 ماسک، پی۔پی۔ ای۔ کٹ اور وینٹی لیٹر۔ میڈیکل آکسیجن کی پیدا وار ہو رہی ہے اور لوگوں کی صحت۔ سلامتی کے لئے سہولیات۔ وسائل موجود ہیں
اداکار اللو ارجن سے 4 گھنٹے تک پولیس کی پوچھ گچھے، سوالات کی بو چھار
آج بھارت رتن اٹل واجپئی کا 100 ویں یوم پیدائش: وزیر اعظم مودی قومی پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے
داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر ای ڈی کے گھیرے میں
داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکرکے ای ڈی کے گھیرے میں
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور