کرونا وائرس نے تباہی مچاہی ہےشائد ہی ماضی میں ایسا ہوا ہو۔دنیا بھر میں کرونا کب اور کس کی جان لے لے کوئی نہں کہ سکتاکرونا سےشوہر کی موت کے بعد بیوی نے آگ لگاکر اپنی جان دے دی اور دونوں کے پانچ بچے یتیم ہوگئے ہیں۔ ایک ساتھ دونوں لاشوں کی آخری رسوم ادا کردی گئی۔کورونا سے لوگ اتنےزیادہ خوفزدہ ہیں کہ جیسےہی ان کی رپورٹ کورونا پازیٹو آتی ہے وہ خوف اور مایوسی کے سائے میں چلے جاتے ہیں ۔ اعداد و شمار کے مطابق کورونا مریضوں کی بڑی تعداد صحت یاب ہو رہی ہے لیکن پھر بھی لوگ خوفزدہ ہیں۔ مرزا پور میں تو ایک خاتون نےشوہر کی کورونا سےموت کے بعد اپنی جان دے دی۔
اترپردیش کے ضلع مرزا پور میں کورونا سے موت کے بعد ایک دل دہلا دینے والے واقعہ نے لوگوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ شوہر کی موت کے بعد بیوی نے آگ لگاکر اپنی جان دے دی اور دونوں کے پانچ بچے یتیم ہوگئے ہیں۔ ایک ساتھ دونوں لاشوں کی آخری رسوم ادا کردی گئی۔بندھیاچل تھانہ علاقہ کے گپورہ گاؤں کا یہ واقعہ کل سہ پہر کے بعد کا ہے۔پولیس نے بتایا کہ گپورہ گاؤں کے رہائشی ونود پانڈے کانگریس کے رہنما اور ضلعی پنچایت انتخابات میں بھی امیدوار تھے۔ ونود انفکشن زدہ تھے۔ آج صبح ان کا انتقال ہوگیا۔ شوہر کی لاش دیکھ کر بیوی میناکشی کو یہ صدمہ برداشت نہیں ہوسکا۔ گھر میں داخل ہونے کے بعد ، ایک آتشی اشیاء اپنے جسم پر چھڑک لیا اورخود کو آگ لگا لی ۔ جب تک لوگوں کو پتہ چلتا اس کی موت ہوگئی تھی۔ میناکشی پانچ بچوں کی ماں تھی۔ونود ایک اسکول کے منیجر بھی تھے۔
اداکار اللو ارجن سے 4 گھنٹے تک پولیس کی پوچھ گچھے، سوالات کی بو چھار
آج بھارت رتن اٹل واجپئی کا 100 ویں یوم پیدائش: وزیر اعظم مودی قومی پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے
داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر ای ڈی کے گھیرے میں
داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکرکے ای ڈی کے گھیرے میں
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور