نئی دہلی۔ ۲۳ اپریل (پی ایم آئی) ملک میں کرونا کی خطرناک لہر سے آج ٰ تین لاکھ 45 ہزار سے زیادہ متاثر ہوئے اور ، 2600 سے زیادہ افرا کی موت واقع ہوئی ا۔اس صورتحال سےحکومت اور عوام دونوں پتیشان ہیں۔ریاست مہاراشٹر کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ریاست ہے اور وہاں کل اس وبا سے مرنےوالوں کی تعداد 773 رہی جبکہ دہلی جو ایک مکمل ریاست بھی نہیں ہے وہاں مرنے والوں کی تعداد 348 رہی۔ اس میں دو رائے نہیں کے عوام کی لاپروائی اور حکومت کی غیر ذمہ داری کی وجہ سےکورونا ملک میں بےقابو ہوتا نظر آ رہاہے۔ کل یعنی جمعہ کو ورلڈو میٹر کےجاری کردہ اعداد و شمار دیکھیں تو ہندوستان میں تین لاکھ 45 ہزار سے زیادہ لوگ کورونا سے متاثر ہوئےہیں جبکہ اس وبا نے ایک دن میں 2600 سےزیادہ لوگوں کی جان لے لی ہے۔ریاست مہاراشٹر کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ریاست ہے اور وہاں کل اس وبا سے مرنےوالوں کی تعداد 773 رہی جبکہ دہلی جو ایک مکمل ریاست بھی نہیں ہے وہاں مرنے والوں کی تعداد 348 رہی۔ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ اس بات کی جانب اشارہ کر رہا ہے کہ کورونا سےجان جانےوالوں کی تعداد میں بہت تیزی سےاضافہ ہو رہا ہے۔واضح رہےریاست اتر پردیش میں حالات بہت خراب ہیں اور کل وہاں37 ہزار سےزیادہ لوگ کورونا سےمتاثر ہوئے ہیں جبکہ اکیلےلکھنؤ میں یہ تعداد پانچ ہزار سےزیادہ رہی ۔کیرل میں بھی کل کورونا کے مریضوں کی تعداد میں زبر دست اضافہ ہوا ہے۔ادھر آکسیجن کی کمی کی وجہ سےاسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کےعلاج میں دشواری آ رہی تھی۔حکومت نےاب آکسیجن کی منتقلی کو یقینی بنایاہےاور اس کےلئے فضائیہ اور ٹرین کی خدمات لی ہیں۔ مہاراشٹر اور اتر پردیش میں آکسیجن لے کر ٹرینیں پہنچ گئی ہیں۔
اداکار اللو ارجن سے 4 گھنٹے تک پولیس کی پوچھ گچھے، سوالات کی بو چھار
آج بھارت رتن اٹل واجپئی کا 100 ویں یوم پیدائش: وزیر اعظم مودی قومی پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے
داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر ای ڈی کے گھیرے میں
داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکرکے ای ڈی کے گھیرے میں
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور