وزیر اعظم نریندرمودی نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ مختلفریاستوں کو بلا رکاوٹ اور آسانی سے آکسیجن کی سپلائی کو یقینی بنائیں۔ ملک بھر میںآکسیجن سپلائی کے معاملے پر نظرثانی کرنے اور اس کی دستیابی کو اور بہتر کرنے کے طورطریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کےلئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے جناب مودینے رکاوٹ کی صورت میں مقامی انتظامیہ کی ذمہ داری طے کرنے کی ضرورت پر بات کی۔
انہوں نے وزراءسے بھی کہا کہ وہ ریاستوں کو آکسیجن کی سپلائیاور پیداوار بڑھانے کے مختلف اختراعی طریقے تلاش کریں۔ وزیر اعظم نے ریاستوں کو آکسیجنکی تیزی سے سپلائی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے زور دیا کہ ریاستیں جمع خوریکرنے والوں کے خلاف سخت رویہ اپنائےں۔
جناب مودی نے آکسیجن کی پیداوار اس کی تقسیم میں تیزی اوراسپتالوں کو آکسیجن فراہم کرنے کے اختراعی طریقے جیسے کئی امور پر زور دیا۔ انہوں نےبتایا کہ ریاستوں کے ساتھ تال میل کے ذریعہ کام کیا جارہا ہے تاکہ اُن کی آکسیجن کیمانگ اور اُسی کے حساب سے مناسب سپلائی کو یقینی بنانا جا سکے۔
وزیر اعظم کو یہ بھی بتایا گیا کہ کس طرح ریاستوں کی آکسیجنسپلائی کی مانگ بڑھ رہی ہے۔ فی الحال 20 ریاستوں کو چھ ہزار 785 میٹرک ٹن روزانہ رقیقمیڈیکل آکسیجن کی مانگ ہے، بھارت سرکار کل سے ان ریاستوں کو چھ ہزار 822 میٹرک ٹن مختصکی ہے۔
لمبی دوری کی بلا رکاوٹ ٹینکروں کی آمدورفت اور جلدی سےسپلائی کےلئے ریلویز کے استعمال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 105 میٹرک ٹن رقیق میڈیکلآکسیجن کی پہلی کھیپ ممبئی سے Vizag پہنچی۔اسی طرح خالی آکسیجن ٹینکروں کو ہوائی جہاز کے ذریعہ سپلائر تک پہنچایا جارہا ہے تاکہآکسیجن کی سپلائی کے اوقات میں کمی کی جاسکے۔