ہندوستان ساحل پر اے کے 47 اور منشیات کی اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا گیا۔ اس اسمگلنگ کے معاملہ میں پاکستانی شدت پسند کے ساتھ چھ سری لنکن ملزمین کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
ہندوستان پولیس پڑوسی سرحدوں پر نہایت مستعد رہتی ہے جہاں اسمگلروں کی جانب سے غیر قانونی طور پر اسمگلنگ کو ناکام بنایا جاتا ہے۔ تازہ واقعہ میں سینٹرل نارکوٹکس ٹیم نے پاکستانی شدت پسند کے بشمول چھ عسکریت پسندوں کو جو کہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث تھے، گرفتار کر لیا۔ ان میں سے 6 ملزمین سری لنکن شہری ہیں۔ نار کوٹکس کنٹرول ٹیم نے ان کے قبضہ سے اے کے 47 رائفلز و دیگر ہتھیاروں کو اپنے قبضہ میں کر لیا۔
قبل ازیں سینٹرل نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن ٹیم اور انڈین کوسٹ گارڈ کو اطلاع ملی تھی کہ بھارتی ساحل پر منشیات اور اسلحہ اسمگل کیا جارہا ہے جس کے بعد عہدیداروں نے سری لنکا کے جہاز میں سرچ آپریشن کیا جو کیرالہ کے وزینجام علاقے سے یہاں پہنچا تھا۔ سری لنکا کے جہاز سے انہوں نے 300 کلو گرام ہیروئن برآمد کی جسے سری لنکا سے اسمگل کرنے کی کوشش کی گئی تھی، یہ اشیاء پانی کے ایک ٹینک میں چھپی ہوئی تھی۔ بتایا جارہا ہے کہ 5 اے کے 47 رائفلز ملنے پر اہلکار بھی چونک گئے، 9 ملی میٹر کی گولیوں سے 1000 بار فائر ہوسکتے ہیں۔سینٹرل نارکوٹکس ڈویژن ٹیم نے منشیات اور اسلحہ کی اسمگلنگ کے الزام میں سری لنکا کے باشندے نندنا، داس پِریا، گُناسیکرا، سینارتھ، راناسِنگا اور نِسانکا کو گرفتار کرلیا ہے۔ ان ملزمین سے تفتیش کے بعد معلوم ہوا کہ یہ افراد پاکستانی منشیات فروش گروہوں کے ساتھ ساتھ اسمگلنگ میں بھی ملوث ہیں۔واضح رہے کہ اسی طرح 11 مارچ کو 6 سری لنکن باشندے 150 کلو میتھم پھیٹامائن اسمگل کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے وہ بھی اسی گروہ سے تعلق رکھتے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ عسکریت پسند گروہ سے متعلق مزید تحقیق وتفتیش اب بھی جاری ہے۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج