بیرونی ممالک میں مقیم ہندوستانیوں کیلئے خوشخبری;او سی آئی کارڈ والوں کو پرانا پاسپورٹ رکھنے سے ملی چھوٹ

واشنگٹن: بیرون ملک میں مقیم ہندستان کے شہری او سی آئی کارڈ رکھنے والے ہندستانی برادری کے لوگوں کو اب ہندوستان جانے کے لئے اپنا پرانا پاسپورٹ لے جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہندوستان کے سفارتخانے نے پیر کے روز مرکزی حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ او سی آئی کارڈ کے ساتھ پرانا پاسپورٹ رکھنے کی لازمیت کو ختم کردیا گیا ہے۔ اس اعلان نے بیرون ملک میں مقیم ہندوستانیوں کی ایک بڑی تشویش دور کردی ہے۔ سفارتخانے نے کہا ، “اب سے پرانے پاسپورٹ نمبر والے موجودہ او سی آئی کارڈ کے سہارے سفر کرنے والے ایک او سی آئی کارڈ ہولڈر کو پرانا پاسپورٹ لے جانے ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں ہے ، لیکن نیا (موجودہ) پاسپورٹ رکھنا لازمی ہوگا۔” سفارتخانے نے بتایا کہ حکومت ہند نے 20 سال سے کم اور 50 سال سے زیادہ کی عمر والے کارڈ ہولڈرز کے لئے او سی آئی کارڈ کو دوبارہ جاری کرنے کی مدت اور بڑھا کر 31 دسمبر 2021 کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سال 2005 سے نافذ او سی آئی کے رہنما اصولوں کے مطابق ، 20 سال سے کم اور 50 سال سے زیادہ کی عمر والے کارڈ ہولڈرز کو ہر بار نیا پاسپورٹ بنوانے پر اپنے کارڈ کو دوبارہ جاری کرنا ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں