اسلام آباد : ۳۰ مارچ۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام کیلئے جموں و کشمیر تنازعہ کی یکسوئی ضروری ہے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کو جوابی خط لکھا ہے اور یوم پاکستان پر مبارک باد دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔پیر کو لکھے گئے خط میں انہوں نے کہا کہ ’پاکستانی عوام بھی ہندوستان سمیت ہمسایوں کے ساتھ پرامن اور دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں۔‘’ہم اس بات پر قائل ہیں کہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن اور استحکام اسی وقت آسکتا ہے جب جموں و کشمیر سمیت پاکستان اور ہندوستان کے درمیان تمام تصفیہ طلب تنازعات حل ہوں۔‘وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ’تعمیری اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے سازگار ماحول ضروری ہے۔‘اس سے قبل ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے پاکستان کو یوم پاکستان کی مبارک باد دی گئی تھی۔گذشتہ منگل کو پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے تصدیق کی گئی تھی کہ وزیراعظم ہند نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو یوم پاکستان پر تہنیتی پیغام بھیجا۔وزیراعظم عمران خان کے نام اپنے پیغام میں انڈین وزیراعظم ہند نریندر مودی کی جانب سے لکھا گیا کہ ’یوم پاکستان کے موقع پر میں نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔‘وزیراعظم پاکستان کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر سامنے آنے کے بعد نریندر مودی نے ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ ’وزیراعظم عمران خان کی کورونا وائرس سے جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات۔‘یاد رہے کہ پلواما میں 14 نومبر 2019 کو انڈین سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کے بعد پاکستان اور ہندوستان کے تعلقات میں سخت تناؤ پیدا ہو گیا تھا اور بعد ازاں فروری 2020 میں دونوں ممالک جنگ کے دہانے پر پہنچ گئے تھے۔وزیراعظم مودی نے کہا تھا کہ ہندوستان اپنے پڑوسی ملک پاکستان کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتا ہے لیکن اس کیلئے بھروسہ کی فضاء ہونی چاہئے ۔ دہشت گردی اور شورش پسندی نے کشیدگی پیدا کردی ہے۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج