نئی دہلی۔۔ آسام اور مغربی بنگال میں کَل ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ کیلئے سبھی ضروری تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ چناﺅ کمیشن نے ہر پولنگ اسٹیشن پر الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ساتھ وی وی پیٹ استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ انتخابات کے عمل کی ساکھ اور شفافیت میں اضافہ کیا جاسکے، کیونکہ وی وی پیٹ، ووٹر کو اپنا ووٹ تصدیق کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ چناﺅ خوش اسلوبی سے کرانے کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور وی وی پیٹ کی مناسب تعداد کی دسیتاب کو یقینی بنانے کیلئے پہلے ہی انتظامات کرلئے گئے ہیں۔ اِس بات کو بھی یقینی بنایا جائے گا کہ ہر پولنگ اسٹیشن کو پینے کا پانی، انتظار کرنے والے کے شیڈس، پانی کی سہولت کے ساتھ بیت الخلائ، بجلی کا مناسب انتظام، معذور افراد کو ووٹ ڈالنے کیلئے مناسب رسائی جیسی سہولتوں سے لیس کیا گیا ہے۔خصوصی سہولتوں میں پولنگ اسٹیشنوں کو لازمی طور پر سینیٹائز کرنا، پولنگ اسٹاف یا پیرامیڈیکل اسٹاف یا آشا ورکر کے ذریعے داخلہ پوائنٹ پر ووٹروں کی تھرمل چیکنگ بھی شامل ہوں گی۔ اگر پہلی ریڈنگ میں وزارت صحت کے طے کردہ ضابطوں سے اوپر درجہ حرارت ہوگا تو دو بار چیکنگ کی جائے گی، لیکن اگر درجہ حرارت اسی سطح پر برقرار رہتا ہے تو رائے دہندہ کو ٹوکن فراہم کیا جائے گا اور اُسے چناﺅ کے آخری گھنٹے میں ووٹ ڈالنے کیلئے کہا جائے گا۔ چناﺅ کے آخری گھنٹے میں اِس طرح کے رائے دہندگان کو ووٹنگ کی سہولت دی جائے گی اور کووڈ19- سے متعلق احتیاطی اقدامات پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ بائیں بازو انتہا پسندی سے متاثرہ علاقوں کو چھوڑ کر تمام اسمبلی حلقوں میں پولنگ کے اوقات میں ایک گھنٹے کی توسیع کی گئی ہے۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج