وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت، ہمیشہ بنگلہ دیش کا شراکت دار رہے گا، کیونکہ دونوں ملک مشترکہ طور پر اُس سنہری مستقبل کی جانب پیش قدمی کررہے ہیں، جس کیلئے بنگابندھو، لاکھوں محب وطن بنگلہ دیشیوں اور ہزاروں بھارتیوں نے اپنا سب کچھ نچھاور کیا تھا۔ جمعہ کو بنگلہ دیش کے ایک سرکردہ روزنامہ میں شائع ایک آرٹیکل میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اس تاریخی یادگاری سال میں بھارت، بنگلہ دیش دوستی پائپ لائن اور Akhaura اگرتلہ ریل رابطے جیسے اہم کنکٹی ویٹی پروجیکٹوں کی تکمیل کا منتظر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے کنکٹی ویٹی بہتر ہوگی۔ دونوں ملکوں کے درمیان کاروبار میں اضافہ ہوگا، شراکت داری گہری ہوگی اور تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اُن کا ماننا ہے کہ بھارت، بنگلہ دیش ایک بار پھر اُس منزل کی طرف آگے بڑھ رہے ہیں جیسا کہ بنگلہ دیش کی آزادی نے کبھی خطے کیلئے مثال پیش کی تھی۔ زمینی اور بحری سرحدی امور کو حل کرنے، کنکٹی ویٹی تجارت کے شعبوں میں اقدامات اور عوام سے عوام کے مابین رشتوں جیسے باہمی تعلقات میں مختلف حصولیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر یہ موقع ملا ہے کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان شراکت داری کو ایک واضح شکل دی جائے۔ اس سے پہلے کل ایک ٹوئیٹ میں وزیر اعظم جناب مودی نے کہا تھا کہ بنگلہ دیش کے ساتھ شراکت بھارت کی ”پڑوسی پہلے“ کی پالیسی کا ایک ہم ستون ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ بھارت اس شراکت داری کو مزید گہرا اور وسعت دینے کے تئیں عہد بستہ ہے۔ انہوں نے پھر یقین دہانی کرائی کہ بھارت، وزیر اعظم شیخ حسینہ کی بے مثال اور زبردست قیادت میں بنگلہ دیش کے شاندار ترقی کے سفر میں اپنی حمایت جاری رکھے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی بنگلہ دیش کے دو روزہ دورے پر ڈھاکہ پہنچ گئے ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کی آزادی کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ بنگلہ دیش کے اپنے دو روزہ دورے کے سلسلے میں ڈھاکہ کے ”حضرت شاہ جلال بین الاقوامی ہوائی اڈے“ پہنچنے کے بعد جناب مودی سیدھے شہیدوں کے قومی یادگار Savar گئے اور وہاں انہوں نے گلہائے عقیدت نذر کئے۔ اِس سے پہلے جناب مودی کا ڈھاکہ ہوائی اڈہ پہنچنے پر بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے شاندار استقبال کیا۔ ڈھاکہ ہوائی اڈے پر وزیر اعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اِس موقع پر بھارت کا قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔شاندار خیرمقدم کیلئے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ اِس دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات اور زیادہ مستحکم ہوںگے۔ آکاشوانی کے ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی آج بنگلہ دیش میں اقلیتی طبقوں کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ وہ بنگلہ دیش کے قومی دن کے پروگرام میں اعزازی مہمان ہوں گے جو آج سہ پہر پریڈ گراﺅنڈ میںمنعقد ہوگا۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج