حیدرآباد ۔ رنگاریڈی ۔ محبوب نگر حلقہ بی جے پی سے چھین لیا ، دوسرے پر قبضہ برقرار رکھا
حیدرآباد : -دونوں گریجویٹس حلقوں کے کونسل انتخابات میں حکمران ٹی آر ایس نے کامیابی حاصل کی ۔ حیدرآباد ۔ رنگاریڈی ۔ محبوب نگر حلقہ بی جے پی سے چھین لیا جبکہ نلگنڈہ ۔ ورنگل ۔ کھمم حلقہ پر ٹی آر ایس نے اپنا قبضہ برقرار رکھا ہے ۔ دوباک اور جی ایچ ایم سی انتخابات میں شکست کے بعد چیف منسٹر کے سی آر نے گریجویٹ حلقوں کے انتخابات پر خصوصی توجہ دی ہے ۔ لمحہ آخر میں سابق وزیراعظم آنجہانی پی وی نرسمہا راؤ کی دختر کو حیدرآباد۔ رنگاریڈی ۔ محبوب نگر حلقہ سے امیدوار بناتے ہوئے ماسٹر اسٹروک کھیلا تھا اور وزراء کو تین اضلاع کا انچارجس نامزد کرتے ہوئے انتخابی مہم کی خود چیف منسٹر کے سی آر نے نگرانی کی تھی ۔ جس کے نتیجے میں تین دن تک ووٹوں کی گنتی کے بعد آج شام سرابھی وانی دیوی نے بی جے پی کے حریف امیدوار رامچندر راؤ پر 11,703 ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی ۔ ٹی آر ایس کی امیدوار کو جملہ 1,49,269 لاکھ ووٹ حاصل ہوئے جبکہ بی جے پی کے امیدوار کو 1,37,566 لاکھ ووٹ حاصل ہوئے ۔ پروفیسر ناگیشور راؤ اور کانگریس امیدوار جی چنا ریڈی کے علاوہ دوسرے امیدوار دوڑ سے باہر ہوگئے ۔ دوسری طرف نلگنڈہ ، ورنگل ، کھمم حلقہ ٹی آر ایس کے امیدوار پی راجیشور ریڈی 24,579 ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے اس حلقہ پر ٹی آر ایس کا قبضہ برقرار رکھا ۔ آزاد امیدوار تین مارملنا نے آخری وقت تک زبردست مقابلہ کیا اور وہ دوسرے نمبر پر ہے ۔ پروفیسر کوڈنڈا رام اور بی جے پی کے امیدوار جی پرمیندر ریڈی مقابلہ کی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد ٹی آر ایس کے امیدوار پی راجیشور ریڈی کامیاب ہوگئے جنہیں 1,32,683 ووٹ حاصل ہوئے جبکہ ان کے حریف آزاد امیدوار تین مار ملنا کو 1,08,104 ووٹ حاصل ہوئے ۔ADVERTISEMENT
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج