چار آرگنائزرس کے بشمول آٹھ افراد گرفتار ، چار لڑکیاں آزاد
حیدرآباد : اینٹی ہیومن ٹرائفکنگ یونٹ رچہ کنڈہ پولیس اور ایل بی نگر پولیس نے مشترکہ کارروائی میں ایک بین الاقوامی بردہ فروش ریاکٹ کو بے نقاب کردیا اور 4 آرگنائزر بشمول کُل 8 افراد کو گرفتار کرلیا اور ان بردہ فروشوں کے چنگل سے 4 لڑکیوں کو آزاد کروایا ۔ پڑوسی ملک بنگلہ دیش اور آندھراپردیش کے علاقوں سے لڑکیوں کو حیدرآباد منتقل کرتے ہوئے ان کے ذریعہ جسم فروشی کا ریاکٹ چلایا جارہا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ میاں بیوی لڑکیوں کو سپلائی کرنے کا کام کرتے تھے اور کرایہ کے مکانات حاصل کرتے ہوئے گاہکوں کو راغب کررہے تھے ۔ ان دونوں نے ایک لاج میں کرایہ کے کمرے حاصل کرلئے تھے ۔ ان گرفتار افراد میں لاج کا مالک بھی شامل ہے جبکہ اس ریاکٹ سے تعلق رکھنے والا ایک سرغنہ فرار ہوگیا ۔پولیس نے بتایا کہ 52سالہ ڈی وینکٹیشور راؤ ساکن ناگر کرنول ،32سالہ اویناش عرف نانی اور اس کی بیوی 27سالہ سجاتا عرف ملوت انیتا ساکنان کرمن گھاٹ ، 38سالہ کماوت پنجارم راجستھان ، مہیش ساکن دبیرپورہ ، 30سالہ مدھو ساکن صاحب نگر ، 22سالہ ویکاس کمار مدھیہ پردیش ، 30سالہ ربیکا عرف ریشماں ساکن چار کمار چارمینار کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے کارروائی کے دوران 6.060 ہزار نقد رقم ،6 سیل فون و دیگر اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ بنگلہ دیش اور ممبئی سے دلالوں کے ذریعہ بنگلہ دیش کی لڑکیوں کے علاوہ آندھراپردیش کی لڑکیوں کو شہر منتقل کرتے ہوئے ان کے ذریعہ جبراً جسم فروشی کروائی جارہی تھی ۔ میاں بیوی 5ہزار روپئے فی گاہک لیا کرتے تھے اور ان لڑکیوں کو 2 تا 3 ہزار روپئے دیا کرتے تھے ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج