نئی دہلی: مسلمانوں سے داعیانہ کردار اپناتے ہوئے ہمت و حکمت کے ساتھ حالات کا مقابلہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کے صدر مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی نے کہا کہ اس وقت ملک کے حالات بڑے نازک ہیں، لیکن مسلمانوں کی تاریخ یہ بتاتی ہے کہ وہ متعدد مرتبہ اس سے بھی زیادہ سخت حالات سے گزر چکے ہیں۔ انہوں نے آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کے سوشل میڈیا ڈیسک کی جانب سے جاری ہونے والے پندرہ روزہ آن لائن خطبات سلسلہ ’دعوتِ فکر و عمل‘ کا آغاز کرتے کہا کہ مسلمانوں کو پریشان ہونے کے بجائے ہمت اور حکمت کے ساتھ موجودہ حالات کے مقابلے کے لیے فکر مند ہونا چاہیے اور مناسب تدبیر اختیار کرنی چاہیے، بطور خاص ملک کے ہر ایک فرد تک حق کا پیغام پہنچانا چاہیے، اور داعیانہ کردار کے ساتھ زندگی گزارنا چاہیے، یہ ہمارا دینی اور ایمانی فریضہ ہے، وقت اور حالات کا اہم تقاضہ بھی!
مولانا رابع حسنی ندوی نے ملک کے تمام باشندوں کو انسانیت کا پیغام دیا اور انہیں اس جانب توجہ دلائی کہ کوئی بھی ملک انسانیت اور اخلاق کے ذریعے ترقی کرتا ہے، ہمارا یہ ملک مختلف مذاہب اور مختلف طبقات کا گہوارہ ہے، یہ ملک اسی صورت میں ترقی کر سکتا ہے جب تمام مذاہب کے ماننے والے ایک دوسرے کو اپنا سمجھیں، ایک دوسرے کے ساتھ اچھا سلوک کریں، اور باہم مل جل کر زندگی گزاریں۔ موصوف نے یہ بات بھی کہی کہ مسلمان ملک کی ترقی چاہتے ہیں، وہ ملک میں بسنے والے ہر شہری کا بھلا چاہتے ہیں اور دوسروں سے بھی اپنے ساتھ حسن سلوک کی توقع رکھتے ہیں۔اس موقع پر اپنے ایک بیان میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سکریٹری اور سوشل میڈیا ڈیسک کے کنوینر مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی نے کہا کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر محترم کا یہ فکر انگیز خطاب ایسا ہے جسے ہرمسلمان کو غور سے سننا چاہیے اور اس پر عمل کرنا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آل انڈیا مسلم پر سنل لا بورڈ نے سوشل میڈیا ڈیسک قائم کر کے اس بات کی کوشش کی ہے کہ مسلمانان ہند کو بورڈ کی سرگرمیوں سے واقف کروایا جائے اور مسلم پرسنل لا بورڈ، تحفظ شریعت، وحدت ملت اور اصلاح امت کا جوگراں قدر کارنامہ انجام دے رہا ہے، اسے ملک میں بسنے والے لوگوں تک پہنچایا جائے، مختلف سوشل اکاؤنٹس کے ذریعے یہ کوشش کی جا رہی ہے کہ مسلم پرسنل لا بورڈ کے پیغام کوعام کیا جائے اور مسلمانوں میں پھیلی ہوئی سماجی برائیوں کی نشاندہی اور ان سے دور رہنے کی تلقین کی جائے۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج