ہند ۔ پاک جنگ کے 50 سال کی تکمیل، پریڈ گراؤنڈ پر تقریب سے وزیرداخلہ کا خطاب
حیدرآباد : وزیرداخلہ محمد محمود علی نے کہاکہ 16 ڈسمبر ہندوستانی عوام کیلئے کسی عید یا تہوار سے کم نہیں ہے کیوں کہ اسی دن 1971 ء میں ہندوستانی فوج نے پاکستان کے خلاف جنگ میں شاندار کامیابی حاصل کی تھی۔ ہندوستانی فوجی ہمارے ملک کے اصل ہیرو ہیں جن کی خدمات و قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ پریڈ گراؤنڈ پر منعقدہ گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب میں ان خیالات کا اظہار کیا۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ ہم جانتے ہیں کہ ڈسمبر 1971 ء میں ہماری فوج نے پاکستان کے خلاف جنگ میں ایک اہم فتح حاصل کی تھی جس کے نتیجہ میں ایک نیا ملک بنگلہ دیش تشکیل پایا تھا۔ اس ضمن میں رواں سال سارا ملک گولڈن جوبلی منارہا ہے۔ اس جشن کا وزیراعظم نریندر مودی نے 16 ڈسمبر کو دہلی میں سورنم وجئے مشعل کو روشن کرکے کیا تھا جو 8 فبروری کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ حیدرآباد پہونچا۔ محمد محمود علی نے کہاکہ انھیں کامیابی کی مشعل دیکھنے کا اعزاز حاصل ہوا جس کو دیکھ کر ہند ۔ پاک جنگ کے ہندوستانی بہادر فوجیوں اور شہیدوں کی یاد تازہ ہوتی ہے۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ یہ خوشی کی بات ہے کہ 1971 ء کی ہند ۔ پاک جنگ کے پروویہ چکر، مہاویر چکر اور کیرتی چکر ایوارڈ حاصل کرنے والے بہادر فوجیوں کی یاد میں کامیابی کی مشعل روانہ کی جارہی ہے اور یہ بھی خوشی ہے کہ سارے ملک میں جوش و خروش کے ساتھ جشن منایا جارہا ہے جو سال بھر جاری رہیگا۔ اس دوران 1971 کے شہیدوں کے علاقوں اور اس جنگ کے مقامات سے مٹی جمع کرنا صرف فوج کیلئے نہیں بلکہ ہندوستانی قوم کیلئے باعث فخر ہے۔ اس سے ہر شہری کے دل میں حب الوطنی کے جذبات اُبھریں گے۔ محمد محمود علی نے بتایا کہ چیف منسٹر نے علیحدہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد فوجیوں ، سپاہیوں کے رقمی انعامات میں اضافہ کیا ہے ۔ موظف فوجیوں کو بحیثیت اسپیشل آفیسرس تقرر کیا جارہا ہے۔ فوجیوں اور پنشنرس کی فلاح کیلئے مختلف اسکیمات متعارف کرائی گئی ہیں۔ گورنر ڈاکٹر ٹی سوندا راجن بھی موجود تھیں۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج