شہریت ترمیمی قانون کوروناٹیکہ اندازی کے بعد نافذ ہوگا;امیت شاہ


مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج کھلے الفاظ میں کہاکہ ملک میں کووڈ۔19 ٹیکہ اندازی کی مہم ختم ہونے کے بعدشہریت ترمیمی قانون ملک بھر میں نافذ کیاجائے گا۔ بیرونی تارکین وطن کو جن میں مغربی بنگال کا متھوا طبقہ بھی شامل ہے ہندوستانی شہریت دی جائے گی ۔ اُنہوںنے اپوزیشن جماعتوں پر الزام عائد کےاکہ وہ سی اے اے پر اقلیتوں کو گمراہ کررہے ہےں۔ سی اے اے کے نفاذ کے نتیجہ میں ہندوستانی اقلیتوں کی شہریت متاثر نہیں ہوگی۔ 2018 میں حکومت نے اس بات کا تیقن دیا تھا کہ شہریت کا نیا قانون لاےاجائے گا۔ 2019 میں اقتدار حاصل ہونے کے بعد بی جے پی نے اپنے وعدہ کی تکمیل کی ۔2020 میں کووڈ۔ 19 وباءپھیل جانے کے بعد شہریت ترمیمی قانون پر نفاذ روک دیا گیا۔امیت شاہ نے چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ممتا دی دی کہتی ہیں ہم جھوٹے وعدے کرتے ہےں ۔ سی اے اے کی مخالفت کرتے ہوئے اُنہونے اِس بات کا بھی اعلان کیا کہ مغربی بنگال میں یہ قانون نافذ نہیں کیاجائے گا۔ بی جے پی وہ جماعت ہے جو ہمیشہ سے ہی وعدوں کی تکمیل کرتی آرہی ہے۔ ہم نے یہ قانون بنادیا ہے اور اب بیرونی تارکےن وطن کو ہندوستانی شہریت دی جائے گی۔ مغربی بنگال کے ٹھاکورنگر میں جہاں بنگلہ دیش سے نقل مکانی کرنے والا متھوا طبقہ کی کثیر آبادی رہائش پذیر ہے۔ امیت شاہ نے اےک ریالی سے خطاب کیا ۔ متھوا طبقہ کو اگر چیکہ ہندوستانی شہریت دی جاچکی ہے لےکن ہنوز اِن کی اکثریت شہریت سے محروم ہے۔ امیت شاہ نے کہاکہ ممتا بنرجی سی اے اے کے نفاذ کی مخالفت کرنے کے موقف میں نہیں ہےں۔ اِس کی وجہ یہ ہے کہ اپریل۔ مئی میں جاریہ سال ہونے والے اسمبلی انتخابات میں ترنمول کانگریس کو دوبارہ اقتدار حاصل نہیں ہوگا۔ امیت شاہ نے زورد یکر کہا ملک کا وزیر داخلہ ہونے کی حیثیت سے میں اِس ملک کے اقلیتوں کو یہ تیقن دے رہا ہوں کہ کسی کی بھی شہریت ختم نہیں ہوگی۔ سی اے اے صرف تارکین وطن کو شہریت دےنے سے متعلق قانون ہے۔ کسی کی شہریت چھین لےنا مقصود نہیں ہے۔ سی اے اے کے نفاذ پر امیت شاہ کے اعلان کے بعد ممتابنرجی نے کہاکہ امیت شاہ کو اپنا وعدہ یاد رکھناچاہئے ۔ مغربی بنگال میں سی اے اے ہرگز نافذ ہونے نہیں دیا جائے گا۔ نہ صرف سی اے اے بلکہ این آر سی اور این پی آر بھی نافذ نہیں ہوگا۔ اُن کو جوچاہے کرنے دیجئے۔ بی جے پی حکومت کو آمرانہ انداز میں اقدامات کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں