نئی دہلی ، 09 فروری ۔ دہلی پولیس کی خصوصی سیل کی ٹیم نے یوم جمہوریہ کے موقع پر ٹریکٹر پریڈ کے دوران پرچم لہرانے اور لال قلعہ میں توڑ پھوڑ کرنے کے مرکزی ملزم دیپ سدھو کو گرفتار کرلیا ہے۔خصوصی سیل کے ایک سینئر افسر نے منگل کو بتایا کہ جنوب مغربی رینج کی ٹیم پیر کی رات تقریبا ساڑھے دس بجے ہریانہ کے کرنال کے قریب مفرور سدھو کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی۔ دہلی پولیس نے سدھو کی گرفتاری پر ایک لاکھ روپے کا انعام رکھا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ سدھو کے خلاف 25 جنوری کو اشتعال انگیز تقریر کرنے اور 26 جنوری کو لال قلعہ پر پرچم لگانے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا لیکن اس کے بعد سے وہ مفرور تھا۔ اس دوران اس نے ویڈیو فیس بک پر پوسٹ کیا جسے امریکہ میں ان کے ایک دوست نے اپلوڈ کیا تھا۔گذشتہ ہفتے پولیس نے دیپ سدھو ، جوگراج سنگھ ، گرجت سنگھ اور گرجنت سنگھ کے بارے میں اطلاع دینے والوں کو ایک لاکھ روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ پولیس نے جگبیر سنگھ ، بوٹا سنگھ ، سکھدیو سنگھ اور اقبال سنگھ کے بارے میں اطلاع دینے والوں کو 50،000 روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ 26 جنوری کو کسانوں کی تنظیموں نے مرکز کے تینوں نئے زرعی قوانین کو واپس لینے کے مطالبے کی حمایت میں ایک ٹریکٹر پریڈ نکالی اور اس دوران کسانوں اور پولیس کے مابین پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔ اس دوران کچھ مظاہرین لال قلعہ پر پہنچے اور وہاں کسانوں کے جھنڈے اور مذہبی جھنڈا لگایا تھا۔ ٹریکٹر ریلی کے دوران ہونے والے تشدد میں اب تک 44 ایف آئی آر درج کی جاچکی ہیں اور 127 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج