حیدرآباد 6 فبروری۔(پی ایم آئی)ڈائرکٹر پبلک اینڈفیملی ویلفیر ڈاکٹر جی سرینواس رائو نے کہاکہ ریاست بھر میں آج سے پولیس عملہ ‘بلدی ‘پنچایت راج ‘ ریونیو ملازمین کے علاوہ سنٹرل پولیس فورسس کے جوانوں کے لئے کورونا ٹیکہ اندازی مہم شروع کی گئی ہے۔ پہلے دن41,666 کے برخلاف 15437 استفادہ کنندگان کوٹیکے دیئے گئے ۔ٹیکے دینے کا تناسب 37 فیصد درج کیاگیا ۔آج کے دن تک جملہ 2,08,922 استفادہ کنندگان کوٹیکے دیئے گئے ۔ فرنٹ لائن وارئیرس کو 8 فروری کوبھی کورونا ویکسین دیئے جائیں گے ۔قبل ازیں ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) ایم مہندر ریڈی نے آج شہر میں تلک نگر کے پرائمری ہیلت سنٹر میں مانع کورونا ٹیکہ لیا ۔ میڈیکل اسٹاف نے ریڈی کو ٹیکہ لگایا۔ محکمہ میڈیکل اینڈ ہیلت نے ریاست بھر میں پولیس، ریونیو، بلدی نظم ونسق اور پنچایت راج محکموں کے جملہ 1,88,402 ملازمین کو ٹیکے دینے کے تمام تر انتظامات کئے ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی جی پی مہندر ریڈی نے کہا کہ ورونا ویکسین بالکل محفوظ ہے ۔ ٹیکہ لینے میں خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔1,93,485 سرکاری و خانگی ہیلت ورکرس کو اب تک کورونا ٹیکہ دئیے جاچکے ہیں ۔ رچہ کنڈا پولیس کمشنر مہیش ایم بھاگوت نے آج مانع کورونا وائرس ویکسین لیا ۔ انہوں نے ملکاجگری میں ایک پرائمری ہیلت سنٹر میں کورونا ٹیکہ لیا ۔ مہیش ایم بھاگوت نے مزید کہا کہ میڑچل ضلع میں ٹیکہ اندازی کے 15 مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ پرائمری ہیلت سنٹرمیں ٹیکہ لینے والے وہ پہلے پولیس عہدیدار ہیں۔ ویکسین لینے میں انہیں مشکل پیش نہیں آئی ۔ ٹیکہ دینے کے بعد اسٹاف نے انہیں نصف گھنٹہ تک آرام کرنے کا مشورہ دیا ۔ کمشنر رچہ کنڈا نے کہا کہ ویکسین لینے میں وہ غلط فہمی کا شکار نہیں ہوئے ۔ انہوںنے کہا کہ ہر ایک کو ٹیکہ لینے کیلئے آگے آنا چاہئے ۔ ان 15 مراکز پر روز انہ100اسٹاف ممبرس کو ٹیکے دئیے جائیں گے۔ ٹیکہ اندازی کا یہ مرحلہ اندرون4یوم مکمل کرلیا جائے گا ۔ مہیش ایم بھاگوت نے اس یقین کا اظہار کیا کہ پولیس ملازمین کو رونا ویکسین لینے میں ضرور پہل کریں گے۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج