اجمیر’6فبروری۔ راجستھان کے اجمیر میں حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی ؒ کے 809 ویں سالانہ عرس کا بعد نماز عصر درگاہ کے بلند دروازے پر عرس کے جھنڈے کو بلند کرنے کے ساتھ باضابطہ آغاز ہوگا۔روایتی طور پر بھیلواڑہ کا گوری خاندان پرچم کی تقریب انجام دے گا۔ عالمی وبائی مرض کووِڈ19 کی وجہ سے درگاہ کے غریب نواز گیسٹ ہاؤز سے جھنڈے کا جلوس چنندہ افراد کے ساتھ درگاہ شریف پہنچنے اور پرچم پیش کرنے کے لئے روانہ ہوگا۔ عرس کے پیش نظر انتظامیہ، پولیس، درگاہ کمیٹی ، انجمن اور درگاہ کے دیوان وغیرہ متحرک ہیں۔عرس کے دوران درگاہ میں داخلہ کے لئے آن لائن رجسٹریشن کے عمل کے لئے ایک ویب سائٹ بھی جاری کی گئی ہے ۔ درگاہ میں اندراج کے بعد ہی عرس کے دوران داخلہ دستیاب ہوگا۔ نیز کورونا کی نگیٹیو رپورٹ بھی پیش کرنا ہوگی۔ درگاہ کمیٹی نے زائرین کی آمد کے پیش نظر ریسٹنگ سائٹ پر انتظامات کرنا شروع کردیئے ہیں۔ کمیٹی نے پبلک مقامات پر عارضی دکانیں لگانے کے لئے عوامی اشتہار کے ذریعہ ایک تجویز بھی طلب کی ہے ۔درگاہ کمیٹی کے صدر امین پٹھان کے حوالہ سے بتایا گیا ہے کہ مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی کا 17 فروری کو اجمیر کے دورہ کا پروگرام ہے ۔ وہ یہاں وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے چادر پیش کرسکتے ہیں اور درگاہ کمیٹی کے ذریعہ درگاہ میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کرسکتے ہیں۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج