ٹمریز کی جانب سے کیرئیر کونسلنگ مینول کا رسم اجراء

حیدرآباد ۵ فبروری۔ سکریٹری تلنگانہ مائنارٹیز ریزیڈنشیل ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنس سوسائٹی( ٹی ایم آر ای آئی ایس) بی شفیع اللہ نے آج صحافتی بیان میں بتایاکہ ریاست کوبنگاروتلنگانہ (سنہرا تلنگانہ) میں تبدیل کرنے چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھرراؤ کے ویژن کوایک نیاطول و عرض فراہم کرنے تلنگانہ مائنارٹیز ریسیڈنشیل ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنس سوسائٹی(ٹمریز) نے کیریر کونسلنگ مینول بذریعہ وزیراقلیتی بہبود حکومت تلنگانہ کوپلا ایشور بنجارہ ہلز کے منسٹرس کوارٹرس میں اپنے کیمپ آفس میں آج جاری کیا۔ کیرئیر کونسلنگ میں طلبہ کوان کی شخصیت ‘جانکاری اسلوب اورپیشہ ورانہ مفادات کیلئے کیرئیر کونسلرس مشورہ اور رہنمائی فراہم کرتے ہیں تاکہ وہ اپنی زندگی میں جو کچھ کرنا چاہتے ہیں اس کا جائزہ لیتے ہوئے فیصلہ کریں۔ وزیرنے کیرئیر کونسلنگ مینول شائع کرنے پر ٹی ایم آر ای آئی ایس کی کوششوں کی ستائش کی ۔جس سے طلبہ اپنی زندگی میں ذی علم فیصلے کریںگے اورٹمریز کے تمام طلبہ کومعلومات کونسلنگ اور ان کے مستقبل کیلئے رہنمائی بھی فراہم کریں گے۔ اس موقع پر تلنگانہ اقلیتی بہبودکے مشیرو ٹی ایم آرای آئی ایس کے صدر اے کے خان حکومت تلنگانہ کے اقلیتی امورکے سکریٹری احمدندیم ‘ ڈائرکٹر اقلیتی بہبود شاہنواز قاسم ‘سکریٹری ٹی ایم آرای آئی ایس بی شفیع اللہ، جوائنٹ سکریٹری ٹی ایم آرای آئی ایس شیخ لیاقت حسین، ٹی ایم آرای آئی ایس کی تعلیمی ٹیم‘ ایم اے لطیف عطیار، سعدیہ علاء الدین اورسرینواس راؤ و دیگر عہدیداربھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں