نئی دہلی، یکم فروری ۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے آزادی کے 75ویں سال میں 75برس اور اس سے زیادہ عمر کے ان بزرگ شہریوں کو رٹرن بھرنے سے چھوٹ دی ہے جن کی آمدنی صرف پنشن اور سود سے ہوتی ہے محترمہ سیتارمن نے پیر کو پارلیمنٹ میں مالی سال 2021-22 کا عام بجٹ پیش کرتے ہوئے کہاکہ آزادی کے 75ویں سال میں 75سال کی عمر اور اس سے زیادہ کے بزرگ شہریوں کو زیادہ راحت دی ہے۔ ایسے بزرگ شہری جنہیں پنشن اور سود سے آمدنی ہوتی ہے انہیں انکم ٹیکس رٹرن داخل کرنے سے راحت دی گئی ہے۔ انہیں ادائیگی کرنے والا بینک ہی انکی آمدنی سے ضروری ٹیکس کاٹ کرکے منتقل کردیگا۔
انہوں نے کہاکہ ٹیکس نظام اور تنازعہ منیجمنٹ کو مزید آسان بنانے اور ڈائرکٹ ٹیکس نظام پر عمل کو آسان بنایا جائے گا۔ اس کے لئے تنازعہ حل کمیٹی اور فیس لیس (حاضری سے چھوٹ) انکم ٹیکس ایپیلیٹ ٹریبونل۔آئی ٹی اے ٹی کے قیام کا اعلان کیا گیا۔ انہوں نے غیرمقیم ہندستانیوں کو ٹیکس راحت دینے کی بات کہی ہے اور آڈٹ میں چھوٹ اور ڈویڈنڈ آمدنی میں راحت کا اعلان کیا۔
وزیر خزانہ نے مینوفیکچرنگ کے شعبہ میں راست بیرونی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا ذکر کیا۔ اس کے علاوہ سستے مکانات اور کرایہ کے گھروں کو منصوبہ کو بھی اضافی راحت دی۔ سستے گھر خریدنے کے لئے ملنے والے قرض کے سود میں 1.5لاکھ روپے تک کی چھوٹ کا التزام 31 مارچ 2022تک بڑھا دیا جائے گا۔ انہوں نے سستے گھر کے منصوبہ کے تحت ٹیکس چھوٹ کا دعوی کرنے کی اہلیت کا وقت۔مدت ایک برس مزید بڑھاکر 31مارچ 2022تک کردیا ہے۔ مہاجرمزدوروں کیلئے کرایہ کے سستے مکان دستیاب کرانے کے التزام میں وزیر خزانہ نے سستے کرایہ والے رہائشی منصوبوں کیلئے ٹیکس راحت کا نیا اعلان کیا ہے۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج