آئندہ چھ سال میں حفظان صحت کے نظام میں صلاحتیں تیار کرنے کی غرض سے پی ایم آتم نربھر سوستھ بھارت یوجنا کا آغاز کیا جائے گا۔

مرکز کی طرف سے شروع کی گئی ایک نئی اسکیم ”پی ایم- آتم نربھر سوستھ بھارت یوجنا“ کی شروعات کی جائے گی جس کیلئے اگلے چھ سال کے دوران تقریباً 64 ہزار 180 کروڑ روپئے کے اخراجات رکھے گئے ہیں۔ یہ اسکیم قومی صحت مشن کے علاوہ ہوگی۔سبھی چار ہزار 378 شہری بلدیاتی اداروں میں سب کیلئے پانی کی سپلائی کے مقصد سے جل جیون مشن شہری کا آغاز کیا جائے گا، جس کے تحت اگلے پانچ سال میں دو کروڑ 66 لاکھ گھروں کو نل کے کنکشن فراہم کئے جائیں گے جس کیلئے دو لاکھ 87 ہزار کروڑ روپئے کے اخراجات مختص کئے گئے ہیں۔ دوسرے مرحلے کے شہری سوچھ بھارت مشن پر عملدرآمد کیلئے ایک لاکھ 41 ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ کی مالی منظوری دی گئی ہے۔ یہ عملدرآمد 2021 سے 2026 تک پانچ سال کی مدت میں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں