آج کا بجٹ افراد، صنعت، سرمایہ کاروں اور بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں مثبت تبدیلیاں لائے گا: وزیراعظم مودی

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ یہ بجٹ، صنعت، سرمایہ کاروں اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں بہت مثبت تبدیلیاں لائے گا۔اس بجٹ کو تاریخی قراردیتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ بجٹ میں خودکفالتی کے نظریہ کو دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے سے بہت سی چیزیں ذہن میں رکھ کرتیارکئے گئے اس بجٹ میں صحت اورسلامتی پرتوجہ مرکوز کی گئی ہے اور اس سے سبھی کی مدد ہوگی۔جناب مودی نے کہا کہ بہت سی تبدیلیاں کی گئی ہیں ، جن کی بدولت ملک میں ترقی ہوگی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں یقیناََ مددملے گی۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں خواتین کی زندگیوں کو بہتراور آسان بنانے کا واضح طور پراعلان کیا گیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ حکومت نے اس بجٹ میںترقی کے لئے نئے مواقع پیدا کرنے، نوجوانوں کیلئے نئے آغاز، انسانی وسائل میں ایک نئی بلندی، بنیادی ڈھانچے کے لئے نئے خطّوں کو ترقی دینے ، ٹکنالوجی کی سمت پیش قدمی اورنئی اصلاحات پیش کرنے کا موقف اختیارکیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ اس بجٹ میں ان شعبوں پرتوجہ مرکوز کی گئی ہے جو صحت اورسلامتی دونوں سے متعلق ہیں۔اس کے علاوہ بنیادی ڈھانچہ اور بہت چھوٹے، چھوٹے اوردرمیانہ درجے کے کاروباری اداروں MSMEs پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ MSMEکے لئے بجٹ میں پچھلے سال کے مقابلے دوگنے سے بھی زیادہ اصافہ کیا گیا ہے۔یہ بجٹ آتم نربھرتا کی جانب گامزن ہے، جس سے بھارت کے ہرشخص کی ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔جناب مودی نے کہا کہ اس بجٹ میں دہائی کی بنیاد رکھ دی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بجٹ میں ضابطوں اورطریقِ عمل کو آسان بناکر، عام آدمی کی زندگیوں میں، رہن سہن میں سہولت میں اضافے پر زور دیا گیا ہے۔حکومت نے مالیاتی پائیداری کے ساتھ مطابقت رکھتے ہوئے بجٹ کے حجم میں اضافے پرزوردیا ہے اور عام شہریوں پر دباؤ نہیں ڈالا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے ہمیشہ ہی بجٹ کو شفاف رکھنے کی کوشش کی ہے۔اطلاعات ونشریات کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر ، وزیردفاع راج ناتھ سنگھ ، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری، وزیرصحت ڈاکٹر ہرش وردھن اور اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختارعباس نقوی نے بجٹ کی ستائش کی ہے۔ نیتی آیوگ کے CEO امیتابھ کانت نے بھی بجٹ کو سراہا ہے اور اسے عام آدمی کے لئے ایک موافق مالی قدم قراردیا ہے۔Assochem کے صدر ونیت اگروال نے کہا ہے کہ وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے ٹیکس دہندگان پر زیادہ دباؤ ڈالے بغیر، حفظان صحت اور ٹھوس بنیادی ڈھانچہ پر سرمایہ کاری میں زبردست اضافے کے چھ ستونوں کے ذریعہ معیشت کو زبردست تقویت فراہم کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں