اقوام متحدہ نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یمن پر عاید کردہ اپنی پابندیوں کا خاتمہ کرے

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے یمن میں جاری بھکمری پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حالات میں کہ جب دسیوں لاکھ یمنیوں کو قحط اور بھکمری کا سامنا ہو، اس ملک میں، تجارتی سرگرمیوں کو روکنے کی تاب نہیں ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان نے امریکہ کی نئی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ یمن کی تحریک انصار اللہ کو دہشتگرد قرار دینے والے سابق حکومت کے فیصلے کو واپس لے۔

خیال رہے کہ پیر کے روز امریکہ کی وزارت خزانہ نے تحریک انصار اللہ کے حلاف عائد شدہ بعض پابندیوں کو ایک ماہ کے لئے اٹھا لیا ہے۔ اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلینکن نے اعلان کیا تھا کہ واشنگٹن انصار اللہ یمن کو دہشتگرد قرار دئے جانے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے گا۔

سابق امریکی حکومت کے وزیر خارجہ مائک پومپیو نے گیارہ جنوری کو اعلان کیا تھا کہ اُن کی وزارت نے انصار ا۔۔ یمن کے نام کو غیر ملکی دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کے فیصلے سے کانگریس کو آگاہ کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں