نئی دہلی،26 جنوری۔ زرعی قانون کے خلاف پچھلے دو مہینوں سے تحریک کرنے والے کسانوں کی مکربا چوک پر پولیس کے ساتھ جھڑپ ہوئی اور حالات پر قابو پانے کےلئےپولیس نے آنسوں گیس کے گولے چھوڑے اور لاٹھی چارج کی۔اس کے ساتھ اکشردھام کے پاس بھی کسانوں کو آگے بڑھنے سے روکنے کےلئے پولیس نے آنسوں گیس کے گولے چھوڑے۔
کسانوں نے سنگھو بارڈر کے پاس پولیس کے ذریعہ طے وقت سے پہلے زبردستی بیریکیڈ توڑ کر آگے بڑھنے کی کوشش کی۔ پولیس نے مکربا چوک پر بھاری بندوبست کیا تھا تاکہ کسانوں کو دوسرے راستے پر موڑا جا سکے۔ مکربا چوک پر بیری کیڈنگ توڑ کر کچھ کسان آؤٹر رنگ روڈ کی طرف کوچ کر گئے ہیں۔اس سے پہلے سنجے گاندھی ٹرانسپورٹ نگر میں کسانوں کو تتربتر کرنے کےلئے پولیس آنسوگیس کا استعمال کیا۔سنگھو بارڈر سے کسانوں کی ٹریکٹر ریلی یہاں پہنچی تھی۔ پولیس نے کسانون کو آؤٹر رنگ روڈ کی طرف بڑھنے سے روکنے کےلئے آنسو گیس کے گولے چھوڑے اور لاٹھیاں چلائیں لیکن کسان پولیس بندوبست کو توڑتے ہوئے آگے بڑھ گئے۔اس دوران کچھ پولیس اہلکار اور کچھ کسان بھی زخمی ہوئے۔
واضح رہے کہ پولیس افسروں اور کسانوں کے درمیان کئی مرحلوں کی بات چیت کے بعد ٹریکٹر ریلی کو اجازت دی گئی تھی۔ اس کے لئے وقت اور راستہ بھی طے کیا گیا تھا لیکن کسان دونوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آگے بڑھے جس کی وجہ سے کچھ مقامات پر تصادم ہوا۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج