نئی دہلی، 18 جنوری ۔ ہندوستانی فضائیہ کا برہماسترا رافیل لڑاکو طیارہ یوم جمہوریہ کے دن راج پتھ پر پہلی بار گرج کر اپنی طاقت اور صلاحیت کا مظاہرہ کرے گا۔
فضائیہ فرانس سے خریدے گئے پانچویں جنریشن کے جدید ترین لڑاکو طیارے رافیل کو پہلی بار یوم جمہوریہ پر دو رافیل راج پتھ پر اپنے جوہر دکھائیں گے۔