واٹس ایپ کا متبادل’۔ سگنل اورٹیلی گرام

پیغام رسانی، ویڈیو اور وائس کالنگ کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ نے حال ہی میں اپنی پرائیوسی پالیسی میں نئی تبدیلیاں کی ہیں جسے صارفین اگر قبول نہیں کریں گے تو ان کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔

جیسے ہی واٹس ایپ نے نئی پرائیوسی پالیسی متعارف کرائی ویسے ہی صارفین کی جانب سے ایپ کی اس پالیسی پر تنقید کی جانے لگی۔صارفین واٹس ایپ کی اس نئے پالیس پر برہمی کا اظہار کر رہے ہیں کیونکہ اس پالیسی کے تحت واٹس ایپ صارفین کا ڈیٹا نہ صرف استعمال کرے گا بلکہ اسے تھرڈ پارٹی بالخصوص فیس بک کے ساتھ شیئر بھی کرے گا۔ایسے صارفین جو واٹس ایپ کی نئی پرائیوسی پالیسی کی وجہ سے پریشان ہیں انہیں اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ آج ہم آپ کو واٹس ایپ کے دو بہترین متبادل ایپس کے بارے میں بتائیں گے۔
1۔ سگنل
‘انکرپٹڈ کمیونیکیشن’ کی وجہ سے سگنل ایپ کے استعمال میں گزشتہ چند سالوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس میں واٹس ایپ جیسی تمام تر خصوصیات موجود ہیں اور یہ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ 9 تو 5 میک کے مطابق سگنل ایپ اپنی پرائیوسی پالیسی کے حوالے سے بلکل واضح ہے، اس ایپ پر کی جانے والی چیٹ کے صارفین اسکرین شاٹ بھی نہیں لے سکتے جبکہ یہ صارفین کا ذاتی ڈیٹا جمع نہیں کرتی۔

2۔ ٹیلی گرام
اب بات کرتے ہیں واٹس ایپ کے بہترین دوسری متبادل ایپ کی جو کہ ٹیلی گرام ہے، یہ ایپ بھی صارفین کو واٹس ایپ کی ہی طرح اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے ساتھ ہی فیچرز فراہم کرتی ہے۔ٹیلی گرام صارفین اس ایپ کے ذریعہ انکرپٹڈ ڈیٹا، تصاویر، ویڈیوز، سیلف ڈسٹرکٹنگ پیغامات اور ہر طرح کی دستاویزوں کا تبادلہ کر سکتے ہیں۔پلیٹ فارم کا دعوی ہے کہ یہ واٹس ایپ سے زیادہ محفوظ ہے کیونکہ یہ ‘ایم ٹی پیروٹو’ پروٹوکول پر انحصار کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں