واٹس ایپ کی نئی پالیسی کیا ہے;صارفین جب تک اس نئی پالیسی کو قبول نہیں کرتے وہ واٹس ایپ استعمال نہیں کرسکیں گے،

واٹس ایپ کی جانب سے اپنی نئی پرائیویسی پالیسی زبردستی مسلط کیے جانے کے بعد سے دنیا بھر میں اس کے صارفین تشویش میں مبتلا ہیں اور فری میسجنگ، ویڈیو کالنگ اور وائس کالنگ کے لیے دیگر ایپس کی طرف بھی دیکھ رہے ہیں۔پیغام رسانی، ویڈیو اور وائس کالنگ کی دیگر ایپس میں ٹیلی گرام اور سگنل سرفہرست ہیں جو کہ ان دنوں تیزی سے مقبول ہورہی ہیں اور کئی لوگ انہیں واٹس ایپ کے متبادل کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

واٹس ایپ صارف کاموبائل نمبر،تصویر، فون ماڈل اورلوکیشن بھی فیس بک کو فراہم کریگا۔واٹس ایپ کی نئی پالیسی قبول نہ کرنے کی صورت میں صارف کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ ہو سکتا ہے
واٹس ایپ کی نئی پالیسی کے خلاف سوشل میڈیا سائٹس پر صارفین اپنے غم و غصے اور تشویش کا اظہار کررہے ہیں اور واٹس ایپ کی مالک کمپنی فیس بک کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور واٹس ایپ پر میمز بھی بنائی جارہی ہیں۔ایسے میں ٹیلی گرام کی جانب سے بھی ٹوئٹر پر ایک طنزیہ پوسٹ کی گئی ہے ، پوسٹ میں گھانا کے معروف تابوت بردار افراد کو دکھایا گیاہے جو کہ رقص کرتے ہوئے واٹس ایپ کا جنازہ لےکر جارہے ہیں اور تابوت کے سامنے واٹس ایپ کی پرائیویسی پالیسی کا پیغام دکھایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں