حیدرآباد۔ کورونا وائرس سے پریشان عوام کیلئے اب ویکسین کا حصول پریشانی کا سبب بن گیا ہے۔کوویڈ 19 سے پریشان حال شہریوں کو دوا کے نام پر لوٹنے کے نئے طریقے استعمال کئے جارہے ہیں۔ سائبر دھوکہ باز اب ویکسین رجسٹریشن کے نام پر عوام کی دولت کوگھر بیٹھے لوٹنے میں مصروف ہیں۔ اس طرح کی متعدد شکایتوں کے بعد سائبرآباد پولیس نے عوام کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ کمشنر پولیس سائبرآباد مسٹر وی سی سجنار نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ کورونا ویکسین کیلئے کسی بھی قسم کا رجسٹریشن نہ کروائیں چونکہ رجسٹریشن کیلئے وصول ہونے والے فون کال دھوکہ کے سوا اور کچھ نہیں ہیں۔ کمشنر پولیس نے بتایا کہ پہلے فون آئے گا پھر دھوکہ باز او ٹی پی حاصل کرے گا جس کے بعد بینک کھاتہ کی رقم خالی ہوجائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کو ایسی متعدد شکایتیں حاصل ہورہی ہیں جس میں ویکسین رجسٹریشن کیلئے آنے والے فون کال کا جواب دینے اور فون کرنے والوں کے مشورہ پر عمل کرنے والے شہری دھوکہ دہی کا شکار ہوگئے۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج