حیدرآبا سے فسادات کا خا تمہ ٹی آر ایس کا کار نا مہ’ بلدی انتخابات میں 100نشستوں پر کامیابی یقینی’ وزیر داخلہ محمد محمود علی

حیدرآباد :۲۳ نومبر(پی ایم آئی)وزیر داخلہ محمد محمود علی نے کہا ہے کےوزیر اعلیٰ کے چندر شیکھرراؤ سماج کے سبہھی طبقات کی یکساں ترقی کےخواں ہیںانہوں نےحیدر آباد کو نہ صرف فسادات سے نجات دلائی بلکہ ترقیاتی اقدامات عوام کی فلاح و بہبود کے لئےفلاحی اسکیمات کے روبہ عمل لایا۔کے سی آر کے6سالہ دور میںحیدرآباد جو کبھی کر فیو شہر کہلا نے لگا تھا آج دنیا بھر میں شہرامن کے نام سے جا نا جا تا ہےیہی اقدامات بلدی انتحابات میںکا میا بی کی ضمانت ہیںجہاں تک پرانے شہر کا سوال ہے ٹی آرایس10 تا15ی نشستوں پر کا میاب ہوگی۔جبکہ جملہ 100بلدی حلقوں میںشاندارجیت کا پرچم لہرائے گی۔محمود علی نےواضح طور پر کہا کےہماری جماعت کی کسی بھی جماعت سے مفاہمت نہیں ہے ہم 150 حلقوں میں تنہا مقا بلہ کر رہے ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کےوزیر اعلیٰ کے سی آر کی قیادت میں وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے گریٹر حیدرآباد کی ترقی پر 67 ہزار کروڑ روپئے خرچ کئے ہیں ۔ شہر حیدرآباد کی ترقی سارے ملک کے لیے مثالی ثابت ہورہی ہے ۔ سارے ہندوستان میں حیدرآباد واحد شہر ہے جہاں کیبل برج موجود ہے ۔انہوںنے کہا کےمجموعی طور پر جرائم کے شرح میں کمی اس بات کا ثبوت ہے کے نہ صرف ریاست بلکہ شہر حیدرآباد میں بھی اینڈ آرڈر پوری طرح کنٹرول میں ہے۔ریاست میں ٹی آر ایس حکومت آنے کے بعد سےبر قی 24گھنٹے سر براہ کی جا رہی ہےآب رسانی کے نظام کو بہتر بنا تے ہوئےپینے کے پانی کی قلت کا دور کردیا گیا ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کے بعض طا قتیں چناؤ کے دوران مذہبی جذبات بھڑکاتے ہوئے سیاسی مفادات کے لئے شہر کے خوشگوار ماحول کو بگاڑنے کی کوشش کر رہے ہیں تا کے فضائے امن کو مکدر کیاجا سکےتا ہم حکومت انکے نا پاک ارادوں کوکبھی کا میاب ہو نے نہیں دے گی۔وزیر داخلہ نےکہا کے ٹی آر ایس حکومت اقلیتوں کی ترقی و بہبود کے لئے سنجیدہ ہےجبکہ پیشوں رو حکو متوں نےقلیتوں کو ووٹ بنک کی طرح استعمال کیاہے۔اسکے برخلاف وزیر اعلیٰ کے سی آر اقلیتوں کی ترقی و بہبود پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کے شہر حیدرآباد میں بڑے پیمانے پر فلائی اوورس اور سڑکیں تعمیر کی جارہی ہیں ۔جو کے ملک کی دیگر ریاستوں کےمقابلہ میںمثا لی ترقی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں