حکومت نے ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور مرکزی اداروں کو تین کروڑ سے زیادہ N-95 ماسک اور ایک کروڑ 28 لاکھ PPE کٹس تقسیم کئے ہیں۔مرکزی وزارت صحت نے کہا ہے کہ حکومت، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کوششوں میں اضافے کی غرض سے انہیں مفت طبی سازو سامان فراہم کررہی ہے۔مرکز کے ذریعہ فراہم کیا جانے والا زیادہ تر سامان، شروع میں ملک میں تیار نہیں کیا جارہا تھا۔ کووڈ انیس وبا کے سبب دنیا بھر میں ان کی مانگ میں اضافہ ہونے کے نتیجے میں غیر ملکی بازاروں میں ان کی قِلت ہوگئی تھی۔ وزارت نے کہا کہ صحت اور ٹیکسٹائل کی وزارت، دواساز کمپنیوں اور DRDO اور دیگر اداروں کی مشترکہ کوششوں کے ساتھ گھریلو صنعت کی بھی حوصلہ افزائی کی گئی ہے اور PPE کِٹس، N-95 ماسک اور وینٹی لیٹرس جیسے لازمی طبی سامان کی تیاری اور ان کی سپلائی میں سہولت پیدا کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں آتم نربھر بھارت اور میک اِن انڈیا کا عزم مستحکم ہوا ہے اور مرکزی حکومت کے ذریعہ سپلائی کیا جانے والا زیادہ تر سامان، ملک میں ہی تیار کیا گیا ہے۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج