حیدرآباد۔ بنگلور میں پیش آئے فرقہ وارانہ فسادات کے پیش نظر پولیس کمشنر انجنی کمار نے سٹی پولیس کے تمام عہدداروں کا ویڈیو کانفرنس اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ انجنی کمار نے ہدایت دی کہ بنگلور واقعہ کے پیش نظر سوشیل میڈیا پر مسلسل نظر رکھی جائے اوراہم اطلاع فوری اعلیٰ عہدیداروں کو دی جائے۔ کمشنر نے ہدایت دی کہ کسی قسم کی نا گہانی صورتحال میں جائے حادثہ پر اندرون دس منٹ پہنچے اور اعلیٰ حکام کو بھی وہاں پہنچنا چاہیے۔ 24 گھنٹے ہر پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر اور دیگر عہدیداروںکا موجود ہونا لازم ہے۔کمشنر نے کہا کہ فرقہ وارانہ واقعات کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ بنگلور واقعہ کے ضمن میںڈی جی پی مہندر ریڈی نے آج کہا کہ تلنگانہ پولیس ہر سوشیل میڈیا پوسٹ پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہاکہ بنگلور میں سوشیل میڈیا پر شر پسند عناصر قابل اعتراض پوسٹ کی وجہ سے حالات بگڑگئے تھے اور یہاں شر پسندی کو بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج