بھارت نے پاکستان سے کہا کہ وہ اس کے معاملات میں دخل اندازیکرنے سے گریز کرے اور فرقہ وارانہ اشتعال انگیزی سے باز آجائے۔
رام مندر کی تعمیر پر پاکستان کے اخباری بیان کے بارے میںنامہ نگاروں کے سوال کے جواب میں وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ سری واستو نے کہا کہاس طرح کی رائے زنی انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اس طرح کے رویہسے کوئی تعجب نہیں ہوا ہے، جو کہ سرحد پار سے دہشت گردی پھیلاتا ہے اور خود اپنی اقلیتوںکو اُن کے مذہبی حقوق سے محروم رکھتا ہے۔