وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی NEP ایک بساط بدل دینے والی پالیسی ہے‘ جو طلباءکو بااختیار بنائے گی۔ NEP اجلاس سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے NEP پر پوری طرح عمل درآمد کرنے پر زور دیا۔ وزیراعظم مودی نے یہ بھی کہا کہ اس اجلاس سے NEP کے بارے میں مزید معلومات فراہم کی جائے گی جس سے اس پر بہتر طریقے سے عمل درآمد کرنے میں مزید مدد ملے گی۔ یہ اظہار خیال کرتے ہوئے کہ تعلیم مجموعی طور پر وقت کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کا تعلیمی نظام‘ عالمی معیارات کو پورا کرنے والا ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ طلباءاور نوجوان‘ عالمی شہری بننے کی خواہش رکھیں‘ لیکن وہ اپنی جڑوں کو نہ بھولیں۔ انہوں نے علاقائی زبانوں میں تعلیم دینے پر زور دیا‘ کیونکہ اس سے کم عمر طلباءکو مدد ملے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ طلباءپر سے بوجھ کم ہونا چاہئے‘ کیونکہ اُن پر اطلاع اور مواد کا ضرورت سے زیادہ بوجھ ہے۔ سابق صدر جمہوریہ اے پی جے عبدالکلام کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تعلیم کا مقصد اچھا انسان بننا ہونا چاہئے۔ایک بہتر بھارت کیلئے تیز تر اصلاحات کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ طلباءکو ایک ایسی زندگی کی راہ میں کام کرنا چاہئے‘ جس میں تجسس اور عزم ہو۔انہوں نے کہا کہ NEP میں اساتذہ کے سیکھنے پر اور طلباءکو روشن خیال بنانے پر زور دیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے NEP پر سوالات اور شبہات کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ طلباءکو اب یہ آزادی حاصل ہوگی کہ وہ نصابات بدل سکیں اور اعلیٰ تعلیم اب مخصوص مضامین سے آزاد ہوگی۔ یہ کہتے ہوئے کہ پوچھ تاچھ‘ تجزیئے اور مذاکرات پر مبنی تعلیم سے‘ تعلیمی نظام مستحکم ہوگا‘ وزیراعظم نے اُجاگر کیا کہ یہ NEP کس طرح لمبے عرصے تک غور خوض کرنے کے بعد تیار کی گئی ہے۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج