عراق ۲۷ جولا ئی۔عراقی محکمہ صحت کے حکام نے عیدالاضحی کی تعطیلات میں مکمل کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اتوار کے دن صحت و قومی سلامتی کی اعلیٰ کمیٹی نے جس کے سربراہ وزیراعظم الکاظمی ہیں‘ کہا کہ 30 جولائی تا 9 اگست بشمول یوم ِ عید ‘کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔خانگی کلینکس پھر سے کھول دینے کا فیصلہ ہوا بشرطیکہ وہ وزارت ِ صحت کے تجویز کردہ احتیاطی اقدامات کریں۔ عراق میں کورونا کیسس کی جملہ تعداد 1 لاکھ 10 ہزار 32ہے۔ وباء پھوٹ پڑنے کے بعد سے 9 لاکھ 12ہزار 698 ٹسٹ کئے جاچکے ہیں۔
