بہار میں سیلاب ، 11 اضلاع زیرآب
بہار ۲۷ جولائی۔بہار میں 11 اضلاع سیلاب کی لپیٹ میں آچکے ہیں اور ریاست میں تقریباً 15 لاکھ افراد متاثر ہوچکے ہیں ۔ ریاستی حکومت کی راحت اور بچاو¿ کارروائیاں ناکافی ثابت ہورہی ہیں ۔ ریاست کی تمام بڑی دریاو¿ں میں طغیانی آئی ہوئی ہے اور وہ خطرہ کے نشان کے اوپر بہہ رہی ہیں ۔ محکمہ¿ آبی وسائل کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ویر پور پشتہ کے قریب دریائے کوسی کی سطح آب پیر کے روز 8 بجے دن 1.62 لاکھ کیوزکس تک پہنچ گئی ، جو صبح 6 بجے 1.55 لاکھ کیوزک تھی ۔ دریائے گندک صبح 6 بجے بالمیکی نگر پشتہ کے قریب 1.89 لاکھ کیوزکس کی سطح پر بہہ رہی تھی ، جو صبح 8 بجے 2.9 ملین کیوزکس تک پہنچ گئی ۔ بہار میں تقریباً تمام دریائیں خطرہ کے نشان کے اوپر بہہ رہی ہیں ۔ دریائے گنگا ، باگمتی ، بدھی ، گندک ، کملا بالن ، مہانندا اور گھاگھرا کئی علاقوں میں خطرہ کے نشان کے اوپر بہہ رہی ہیں ۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے اڈیشنل سکریٹری رام چندر دُو نے بتایا کہ محکمہ کو چوکس کردیا گیا ہے اور بہار کے مختلف دریاو¿ں میں سطح آب میں اضافہ کے پیش نظر راحت اور بچاو¿ کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں ۔ دریاو¿ں میں سطح آب میں اضافہ کے سبب بہار کے 11 اضلاع کے 86 بلاکس میں 625 پنچایتیں زیر آب آگئی ہیں اور تقریباً 1.5 ملین افراد متاثر ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 26 ریلیف کیمپس میں تقریباً 14,011 افراد مقیم ہیں ۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لگ بھگ 463 کچن چلائے جارہے ہیں ۔ ہر روز تقریباً 1,77,065 افراد کو غذا فراہم کی جارہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ تمام زیر آب اضلاع میں این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں راحت اور بچاو¿ کارروائیوں میں مصروف ہیں ۔ کشتیوں کی مدد سے تقریباً 1,36,464 افراد کا متاثرہ علاقوں سے تخلیہ کرایا جاچکا ہے ۔