ایودھیا میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے کوششیں

رام مندر کیلئے 5 اگسٹ کو بھومی پوجن سے قبل مسلم برادری کی مساعی
یودھیا۲۷ جولائی۔: اُترپردیش کے ٹاؤن ایودھیا میں رام مندر کی 5 اگسٹ کو بھومی پوجن تقریب سے قبل آس پاس کی مساجد سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا پیام پھیلایا جارہاہے ۔ ایودھیا کے کارپوریٹر حاجی اسد احمد نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ ایودھیا کی خاص بات ہے کہ رام مندر کے اطراف و اکناف کئی مساجد ملیں گی جن کے ذریعہ دنیا بھر کو فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا طاقتور پیام دیا جارہا ہے ۔ رام جنم بھومی کا مقام کارپوریٹر احمد کے وارڈ میں آتا ہے ۔ اُنھوں نے بتایا کہ بارہ وفات کے موقع پر مسلمان جلوس نکالتے ہیں جو رام جنم بھومی کے پاس سے گذرتا ہے ۔ مسلمانوں کے کئی مذہبی تقاریب بھی پرسکون رہتے ہیں چنانچہ بھومی پوجن کے موقع پر امن و ہم آہنگی برقرار رہے گی ۔ سپریم کورٹ نے رام جنم بھومی کے لئے 70 ایکڑ اراضی کا جو احاطہ مختص کیا ہے اُس میں 8 مساجد اور دو گنبدیں واقع ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں