یوپی’۲۲ جولائی۔جاری گائیڈ لائن کے مطابق مساجد یا عیدگاہ میں اجتماعی نماز ادا کرنے کی اجازت کسی کو نہیں ہوگی۔ قربانی بھی کھلے میں نہیں کی جائے گی اور ممنوعہ مویشی کی قربانی پر پوری طرح سے پابندی رہے گی۔
منگل کے روز ذی الحجہ کا چاند نظر نہ آنے کے ساتھ ہی ہندوستان کی مختلف چاند کمیٹیوں اور مسلم مذہبی اداروں کے ذریعہ یکم اگست کو عیدالاضحیٰ منائے جانے کا اعلان ہو گیا۔ لیکن کورونا بحران میں عیدالاضحیٰ منانے کو لے کر ہندوستان میں کشمکش کی صورت حال بنی ہوئی ہے۔ کسی ریاست میں لاک ڈاؤن نافذ ہے، کہیں کرفیو ہے تو کہیں زیادہ لوگوں کی بھیڑ جمع ہونے پر پابندی ہے۔ اس درمیان اتر پردیش کی یوگی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی نماز اور قربانی سے متعلق گائیڈ لائن جاری کر دی ہے۔ یہ گائیڈ لائن انتہائی سخت ہے اور انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ اس پر سختی سے عمل کرائے۔
یو پی پولس کی جانب سے جاری گائیڈ لائن کے مطابق سبھی لوگوں کو گھروں میں ہی نماز ادا کرنی ہوگی۔ مساجد میں اجتماعی نماز ادا کرنے کی اجازت کسی کو بھی نہیں ہوگی۔ اس فیصلہ سے ظاہر ہے کہ سماجوادی پارٹی رکن پارلیمنٹ شفیق الرحمن برق کا مطالبہ یوگی حکومت نے مسترد کر دیا ہے۔ مسلم تنظیموں کی طرف سے بھی جو اجتماعی نماز کی ادائیگی کی اجازت طلب کی گئی تھی، اس کو نظر انداز کر دیا گیا ہے۔
یو پی پولس کے ذریعہ جاری گائیڈ لائن میں قربانی کے تعلق سے صاف لفظوں میں کہا گیا ہے کہ کھلے میں ذبیحہ کی اجازت نہیں رہے گی۔ ساتھ ہی ممنوعہ مویشی کی قربانی پر بھی سختی کے ساتھ پابندی کی بات کہی گئی ہے۔ گائیڈ لائن میں مذہبی شخصیتوں سے یہ اپیل بھی کی گئی ہے کہ وہ پیش کردہ رہنما اصولوں پر عمل کریں اور لوگوں میں اس تعلق سے بیداری بھی پیدا کریں۔
یوگی حکومت کی گائیڈ لائن میں پولس کو اس سلسلے میں سخت ہدایات دی گئی ہیں کہ چھوٹے سے چھوٹے واقعہ کو بھی نظرانداز نہ کیا جائے اور ہر ضروری قانونی کارروائی کی جائے۔ پولس کو اس دوران خصوصی احتیاط اور پٹرولنگ کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر کسی طرح کی افواہ نہ پھیلے، اس سلسلے میں علاقائی افسران کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
ذبیحہ کے تعلق سے گائیڈ لائن میں اس بات کا بھی صاف تذکرہ کیا گیا ہے کہ غیر مسلم علاقوں و مقامات پر قربانی کے باقیات نہیں پھینکے جانے چاہئیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی ایسی حرکت نہ ہو جس سے تنازعہ پیدا ہو۔ عیدالاضحیٰ کی پیش نظر سیکٹر مجسٹریٹ کی تعیناتی کی بھی ہدایت دی گئی ہے جو کہ حساس علاقوں کی نگرانی کریں گے تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ سرزد نہ ہو۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج