ہندوستان میں کرونا کا قہر’ معاملات 12لاکھ سے زیادہ، مرنے والوں کی تعداد تقریباً29000

نئی دہلی، 22جولائی -کورونا وائرس (کووڈ19) انفیکشن کے معاملے میں پوری دنیا میں تیسرے نمبر چل رہے ہندستان میں بدھ کی شام متاثرین کی تعداد 12لاکھ کے پار پہنچ گئی اور مرنے والوں کا اعداد و شمار بڑھ کر 29000کے قریب پہنچ گیا۔
اب تک کی رپورٹ کے مطابق ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1201727ہے اور 28846لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ اس کے علاوہ 759168لوگ صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
ملک میں گزشتہ دو دنوں کے دوران کورونا معاملات میں ایک لاکھ کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے اتوار کی رات کورونا کے معاملے گیارہ لاکھ سے تجاوز کرگئے تھے۔
صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے بدھ کی صبح جاری اعدادو شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 37724معاملات کی تصدیق ہوئی جس سے متاثرین کی تعداد 1192915ہوگئی جبکہ مرنے والوں کی تعداد 648بڑھ کر 28,732ہوگئی ہے۔ اسی مدت میں 28,472مریض صحت یاب ہوئے ہیں جسے ملاکر اب تک 753050لوگ کورونا سے نجات پاچکے ہیں۔ ملک میں ابھی کورونا انفیکشن کے 411133فعال معاملات ہیں۔
خیال رہے کہ کورونا کے معاملے میں پوری دنیا میں تیسرے نمبر پر واقع ہندستان میں کورونا وائرس کے معاملے جمعرات کی رات دس لاکھ کے پار پہنچ گئے تھے۔ جمعرات کی رات متاثرین کی تعداد 1001863تھی جو سنیچر کی رات کو 1070417پر پہنچ گئی تھی اور اتوار کی رات اس نے گیارہ لاکھ کے نمبر کو بھی پار کرلیا تھا جو تشویش کا موضوع ہے۔ کورونا کے معاملات میں اس قدر اضافہ کمیونٹی پھیلا وکے اندیشہ کی ایک طرح سے تصدیق بھی کرتا ہے۔
مدیران یہاں سے سابقہ سلسلہ سے جوڑلیں۔
یو این آئی۔ م ع۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں