حیدرآباد۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ نئے سیکریٹریٹ کامپلکس کی عمارت جاذب نظر ہونی چاہئے اور اس میں ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جانی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ باہر سے دیکھنے پر یہ عمارت انتہائی پرکشش اور جاذب نظر ہونی چاہئے اور اندر سے اس میںہر طرح کی صلاحیت ہونی چاہئے اور کام کے حالات کی لچک کا خیال رکھا جانا چاہئے ۔ چیف منسٹر نے آج پرگتی بھون میں نئے سیکریٹریٹ کی عمارت کے تعلق سے جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ ریاستی وزیر وی پرشانت ریڈی ‘ منصوبہ بندی کمیشن کے نائب صدر نشین ونود کمار ‘ حکومت کے مشیر اعلی راجیو شرما ‘ چیف سکریٹری سومیش کمار ‘ پرنسپل سکریٹریز سنیل شرما ‘ راما کرشنا ‘ رجت کمار ‘ نرسنگ راو کے علاوہ آرکٹیکٹس آسکر اور پونی نے بھی شرکت کی ۔ چیف منسٹر نے نئی عمارت کے ڈیزائین کا معائنہ کیا اور کچھ تبدیلیوں کی تجویز پیش کی ۔ انہوں نے بلڈنگ کامپلکس میں فراہم کی جانے والی سہولیات پر کئی تجاویز بھی پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر ‘ وزراء ‘ چیف سکریٹری ‘ سکریٹریز ‘ مشیران اور ان کے عملہ کے کام کاج کیلئے دفاتر کو سازگار بنایا جانا چاہئے ۔ ہر فلور میں ایک ڈائننگ ہال اور ایک کانفرنس روم بھی ہونا چاہئے ۔ اہم شخصیتوں ‘ مندوبین ‘ معزم مہمانوں اور دوسری اہم شخصیتوں و مہمانوں کیلئے ویٹنگ ہال ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ وہاں کتنے لوگ کام کرینگے اور کتنے لوگ یومیہ وہاں آئیں گے اس بات کا بھی تعمیرات میں خاص خیال رکھا جانا چاہئے
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج