حیدر آباد میں آکسیجن سلینڈرس کی غیر قانونی فروخت ‘2افراد گرفتار

حیدرآباد – کرونا وائرس کے سبب پریشان حال مریضوں کےلواحقین کو بھاری قیمت پر ٰآکسیجن سلینڈفروخت کرنےوالوں کے خلاف پولیں سر گرم ہو گئی ہے۔شہرمیں غیرقانونی طورپرآکسیجن سلینڈرس کی فروخت کے سلسلہ میں کمشنر ٹاسک فورس حیدرآباد ویسٹ زون ٹیم نے 2 افراد کو آج حراست میں لے لیا ۔ ملزمین کے قبضہ سے34 آکسیجن سلینڈرس ضبط کرلئے گئے ۔ پولیس ٹاسک فورس کے بموجب آکسیجن سلینڈرس غیرقانونی طورپر کئی کلینکس‘ دواخانوں اور چندافراد کو ایک لاکھ روپے کی قیمت پر مبینہ طورپرفروخت کئے جارہے تھے ۔ گرفتارشدگان کو ضبط شدہ سلینڈرس کے ساتھ میڈیکل ڈپارٹمنٹ کے حوالے کردیا گیا ۔ اطلاعات کے بموجب متعدی مرض کو رونا وائرس کے مریضوں کو آکسیجن سلینڈرس کی ضرورت ہوتی ہے ۔ ملزمین دواخانوں ‘ کلینکس اور انفرادی طورپر مکانوں پر بھاری قیمت پر فروخت کررہے تھے۔ اس سلسلہ میں کمشنرٹاسک فورس حکام کی جانب سے دونوں شہروں میں کڑی نظررکھتے ہوئے اس طرح کے کاروبار کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے ۔ حیدرآباد شہر میں یہ پہلی مرتبہ ٹاسک فورس کی جانب سے کاروائی کی گئی ۔ اس گرفتاری کی اطلاع پر سائبرآباد اور راچہ کنڈہ پولیس حکام نے بھی غیر قانونی آکسیجن سلینڈرس کی فروخت کرنے والوں کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیموں کومتحرک کردیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں