جدہ ۱۹ جولائی۔(ایجنسیز)۔حرمین شریفین انتظامیہ نے یوم عرفہ کا خطبہ 5 زبانوں میں ترجمہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اردو کے بشمول انگریزی، فرانسیسی، انڈونیشی اور فارسی زبانوں میں خطبہ کا ترجمہ کیا جائے گا۔انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’حرمین شریفین انتظامیہ دین کا صحیح فہم دنیا کو پہنچانے کے لیے حرمین شریفین کے خطبات کا ترجمہ کرواتی ہے، اس سال یوم عرفہ کے خطبہ کا پیغام بھی دنیا بھر میں پہنچایا جائے گا‘۔’مختلف زبانوں میں خطبہ سننے یا پڑھنے کے لیے انتظامیہ کی ویب سائٹ کے علاوہ مختلف ایپلی کیشن سے رجوع کیا جا سکتا ہے‘۔واضح رہے کہ اس سے خطبہ یوم عرفہ کا مختلف زبانوں میں ترجمہ ہوتا رہا ہے۔ اس مقصد کے لیے حرمین انتظامیہ نے جدید سہولتوں سے آراستہ ادارہ قائم کر رکھا ہے جو حرمین کے خطبات سمیت یوم عرفہ کے خطبہ کا ترجمہ کرتا ہے۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج