رام مندر کےلئے 5 ‘اگست کو بھومی پوجا۔وزیراعظم مودی کی شرکت متوقع

ایودھیا’۱۹ جولائی۔ایودھیاک میں رام مندر کی تعمیر کے لئے5 اگست کوبھومی پوجااہتمام کیا گیا ہے توقع ہے کے وزیر اعظم نر یندر مودی بھی شرکت کرینگے ۔ رام جنم بھومی تیرتھ شیتر ٹرسٹ نے اپنی میٹنگ میں فیصلہ کیا ہے کہ مجوزہ رام مندر 161فیٹ بلند ہوگا اور اس کے پانچ گنبد ہوں گے۔ ٹرسٹ کے صدر مہنت نرتیہ گوپال داس نے ہفتہ کے دن ایودھیا میں میٹنگ کی صدارت کی جس میں ٹرسٹ کے تمام ارکان موجود تھے۔ اجلاس زائد از دو گھنٹے جاری رہا۔ رام مندر کی تعمیر کے تمام نکات پر تبادلہ خیال ہوا۔ رام جنم بھومی تیرتھ شیتر ٹرسٹ کے رکن کملیشور چوپال نے بتایا کہ رام مندر کی بلندی 161فیٹ ہوگی اور اب3 کے بجائے 5گنبد تعمیر کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رام مندر کی تعمیر کےلئے بھومی پوجا کی تجویز وزیراعظم کے دفتر(پی ایم او) کو بھیج دی گئی ہے۔ توقع ہے کہ وزیراعظم 3اگست یا 5اگست کو بھومی پوجا کےلئے ایودھیا آئےں گے۔ میٹنگ میں رام مندر کے ڈیزائن پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ رام مندر‘ وشواہندوپریشد کے تجویز کردہ ڈیزائن پر بنے گا لیکن اس کی لمبائی‘ چوڑائی اور اونچائی بڑھا دی جائے گی۔ مندر کی تعمیر مکمل ہونے میں لگ بھگ ساڑھے تین سال لگےں گے۔ کورونا لاک ڈاؤن اور دیگر وجوہات سے مندر کی تعمیر میں تاخیر ہوئی ہے۔ ذرائع کےمطا بق وزیراعظم مودی‘ 5اگست کو ایودھیا میں رام مندر کے مختصر بھومی پوجن میں شرکت کریں گے۔ ذرائع نے اتوار کے دن ایودھیا میں یہ بات بتائی۔ وزیراعظم 5اگست کو 11سے 1:10بجے کے درمیان ایودھیا میں 90منٹ کےلئے موجود ہوں گے۔ بھومی پوجا صبح 8بجے شروع ہوجائے گی۔ کاشی اور واراناسی کے سادھو سنت بھومی پوجا کریں گے۔ واراناسی‘ مودی کا پارلیمانی حلقہ ہے۔ یو پی کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ‘ آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت اور بعض مرکزی وزراءبھی شرکت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں