ریاستی وزیر ہریش راؤ کے ہاتھوں ہائی لیول بریج کا افتتاح


میدک ۱۹ جولائی۰ ۔ریاستی وزیر ٹی ہریش راو اور کے پربھاکر ریڈی ایم پی میدک کے ہاتھوں آج میدک کے ہلدی ندی (میدک حیدر آباد ۔ نرساپور )شاہرہ پر تعمیر کردہ ہائی لیویل بریج کا افتتاح عمل میں آیا ۔ اس موقع پر ہریش راو نے کہاکہ ریاستی حکومت شہری علاقوں کے علاوہ دہی علاقوں کی ترقی کی پابند ہے ۔ حلقہ اسمبلی میدک کے پاپنہ پیٹ منڈل میں غریب و مستحق بے گھر عوام کے لئے ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیر عمل میں لائی ہے ۔اس کا بھی ریاستی وزیر خزانہ ٹی ہریش راو نے افتتاح کیا ۔اور میدک ٹائون میں تعمیر کی جارہی ضلع ٹی آر ایس پارٹی آفس کیے احاطہ میں بھی ریاستی وزیر خزانہ ٹی ہریش راو نے ہریتا ہارم پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے پودوں کی شجر کاری کی ۔ اس موقع پر ایم پدما دیویندر ریڈی میدک ایم ایل اے ، ایس سبھاش ریڈی ایم ایل سی ، ضلع کلکٹر میدک کے دھرما ریڈی ۔ ضلع جوائنٹ کلکٹر میدک جی نا گیش ریڈی ۔ ضلع پریشد میدک وائس چیرمین لوانیا ریڈی ۔ٹی چندراپال میدک بلدیہ چیرمین ، دیویندر ریڈی ( ایڈوکیٹ ) میدک آر ڈی او سری رام ، ارکان بلدیہ میدک محمد سمیع الدین ، سید عمر محی الدین ، غوث قریشی ،لنگا ریڈی ، اشوک ۔ کے علاوہ دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔Share

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں