سری نگر، 18 جولائی۔ مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اپنے دو روزہ دورہ لداخ اور جموں و کشمیر کے دوسرے دن ہفتے کے روز جنوبی کشمیر میں سطح سمندر سے 13 ہزار 500 فٹ بلندی پر واقع شری امرناتھ جی گھپا میں درشن کے لئے حاضر ہوئے جہاں انہوں نے کورونا وبا سے فوری نجات اور جموں وکشمیر کی ترقی کے لئے دعا مانگی۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل ایم ایم ناروانے بھی تھے۔
دفاعی ذرائع کے مطابق موصوف مرکزی وزیر نے اس دوران یاترا کے لئے عملی شکل دیے جانے والے انتظامات کے علاوہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ بھی لیا۔
انہوں نے کورونا کے پیش نظر گائیڈ لائنز کو عمل میں لانے کے بارے میں کئے جانے والے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔راجناتھ سنگھ نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا: ‘جموں وکشمیر میں شری امرناتھ جی پروتر گھپا پر حاضری کے بعد بے حد مسرت و سکون محسوس کررہا ہوں۔
قابل ذکر ہے کہ کورونا وبا کے پیش نظر امسال سالانہ شری امر ناتھ جی یاترا کے لئے محدود تعداد میں ہی یاتریوں کو یاترا کرنے کی اجازت ہے اور یاترا کے دورانیے میں بھی کٹوتی کی گئی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر اس سال امرناتھ یاترا صرف 14 دنوں پر محیط ہوگی اور امکانی طور پر 23 جولائی کو شروع ہو کر 3 اگست کو اپنے اختتام کو پہنچے گی۔
یاتریوں کو یاترا پر آنے سے قبل قرنطینہ اور کورونا ٹیسٹ کے مرحلوں سے گذرنا ہوگا۔وہ لاکھوں افراد جو اس بار ‘شری امرناتھ ج یا ‘بابا برفا کی یاترا پر آنے کا ارادہ رکھتے تھے لیکن کورونا وبا رکاوٹ بن گیا، کے لئے اس بار امرناتھ یاترا سے جڑی تمام مذہبی رسومات کو دور درشن کی مختلف چینلوں پر براہ راست نشر کیا جا رہا ہے۔
واضح رہےکہ حکومت نے سال گذشتہ ماہ اگست کے اوائل میں ہی سالانہ امر ناتھ جی یاترا کو اس وقت معطل کیا تھا جب جموں و کشمیر کو خصوصی اختیارات عطا کرنے والے دفعات 370 اور 35 اے کی منسوخی کے ساتھ ریاست کو دو وفاقی حصوں میں منقسم کیا گیا تھا۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج