ممبئی : عید الضحیٰ کے لیے حکومت کی جا نب سے آج جاری کی گئی رہنما ہدایات کے مطابق فی الحال موجودہ مویشیوں کی منڈیاں بند ہی رہیں گی، اگر کوئی شہری جانور خریدنا چاہتے ہیں تو انہیں آن لائن یا ٹیلیفون کے ذریعہ خریداری کرنا ہوگی۔ اس ضمن میں ریاستی وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے اپیل کی ہے کہ ریاست میں کوویڈ-19 کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سال عید الضحیٰ سادگی سے منائیں۔
آج حکومت مہاراشٹرا نے عید الضحیٰ کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔عیاں رہے کہ ،حال ہی میں وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے اور نائب وزیر اعلی اجیت پوار کے مابین ایک اجلاس ہوا۔ اس میٹنگ میں، متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ریاست میں کوویڈ-19 کی صورتحال کی وجہ سے اس سال عید الضحیٰ ،ریاست میں جاری رہنما ہدایات و نافذ حکم امتناعی کا خیال رکھتے ہوئے سادگی سے منائی جانی چاہئے ۔اس سلسلے میں آج حکومت نے کچھ رہنما اصول جاری کیےگئے ہیں۔ وزیر داخلہ انیل یشمکھ انہوں نے تمام متعلقہ لوگوں سے اس کی پابندی کرنے کی اپیل کی ہے۔
حکومت می جانب سے آج جاری ہدایات کے مطابق ریاست میں تمام مذہبی پروگراموں پر پابندی عائد ہے، کوویڈ -19 کی وجہ سے پیدا حالات کے پیش نظر عید الضحیٰ کی نماز مساجد یا عید گاہوں یا عوامی مقامات پر ادا نہ کریں بلکہ اپنے گھروں پر ہی ادا کی جائے۔
فی الحال موجودہ اجازت ہافتہ مویشیوں کی منڈیاں بند رہیں گی۔ اگر شہری جانور خریدنا چاہتے ہیں تو انہیں آن لائن یا ٹیلیفون کے ذریعہ ایسا کرنا ہوگا۔ شہریوں کو اگر ممکن ہو تو “علامتی قربانی” دینی چاہئے۔
کنٹینمنٹ ایریا میں عائد پابندیاں لاگو رہیں گی اور عید الضحیٰ کے موقع پر کوئی نرمی نہیں ہوگی۔ – شہری کسی بھی عوامی جگہ پر ہجوم نہ کریں اور نہ ہی عید الضحیٰ کے موقع پر جمع ہوں۔ – کوویڈ -19 کے وائرس کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ، سرکاری ریلیف ، بحالی ، صحت ، ماحولیات، میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ساتھ متعلقہ میونسپل کارپوریشن ، پولیس، مقامی انتظآمیہ (لوکل ایڈمنسٹریشن) کے مقرر کردہ قواعد کی تعمیل لازمی ہوگی۔ نیز ، اگر اس سرکلر کے بعد اور اس تہوار کے اصل آغاز کے درمیان کوئی مزید ہدایات جاری کی گئی ہیں تو ، ان کی بھی تعمیل کی جانی چاہئے۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج