راولپنڈی۔۔ایسا لگتا ہے کے زمانے قدیم پیشن گوئیاں جنھیں کاوت سمجھا جا تا تھا اب سچ ثابت ہورہی ہیں’ہم جنس پرستی عام ہوتی جا رہی ہےراولپنڈی میں لڑکی نے لڑکی سے شادی کرلی، نکاح نامے کا باقاعدہ اندراج بھی کر لیا گیا، دونوں لڑکیاں عدالت میں پہنچ گئیں، ایک لڑکی کا اپنی جنس تبدیل کروا لینے کا دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں 2 لڑکیوں کی جانب سے آپس میں شادی کر لیے جانے کے واقعے کا انکشاف ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں لڑکیوں کا تعلق راولپنڈی کی تحصیل ٹیکسلا سے ہے۔
ایک لڑکی کا نام عاصمہ بی بی اور دوسری لڑکی کا نام نیہا بی بی بتایا گیا ہے ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں لڑکیوں نے کورٹ میرج کی ہے جبکہ ایک لڑکی کا دعویٰ ہے کہ اس نے اپنی جنس اور نام دونوں تبدیل کروا لیے ہیں۔ عاصمہ بی بی نامی لڑکی کا دعویٰ ہے کہ اس نے اپنا نام و جنس تبدیل کر کے نیا نام آکاش رکھ لیا ہے۔
اس حوالے سے شادی کرنے والی دونوں لڑکیوں نے عدالت میں پیش ہو کر دستاویزات بھی پیش کی ہیں۔عاصمہ بی نی نے عدالت میں اپنے لڑکے ہونے سے متعلق دعوے کی دستاویزات جمع کروائی ہیں۔ عاصمہ بی بی نے عدالت کو بتایا ہے کہ پہلے اس نے اپنی جنس تبدیل کروائی اور پھر بعد میں نادرا سے باقاعدہ اپنا شناختی کارڈ بھی تبدیل کروایا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی کے کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر 10 میں دونوں لڑکیوں کے نکاح نامے کا اندراج ہوا ہے۔ تاہم اس تمام واقعے کے بعد نیہا کے والد نے ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں رٹ دائر کر دی ہے۔ نیہا بی بی کا والد عاصمہ بی بی کا دعویٰ ماننے سے انکار ہے۔ اس کی جانب سے دائر کی گئی درخواست ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں سماعت کیلئے منظور کرلی گئی ہے۔ عدالت نے شادی کرنے والی دونوں لڑکیوں کو 15 جولائی کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج